1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

23 مارچ ۔۔۔آئیں مل کر عہد کریں

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏27 فروری 2012۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    23 مارچ ۔۔۔آئیں مل کر عہد کریں

    23 مارچ 1940 کو لاہور میں قرار داد پاکستان منظور کی گئی ۔ ایک آزاد مسلم وطن حاصل کرنے کا عزم مصمم کیا گیا اور پھر اس کے حصول کے لئے کوئی دقیقہ فرگزاشت نہیں کیا گیا۔ انگریز کی منافقت اور ہندو کی تمام تر عداوت و خباثت کے باوجود اس عزم کو متشکل کیا اور اس خواب کو شرمندہ تعبیر کیا۔

    اسی بلند اور مصمم عزم کا ایک اظہار مینار پاکستان بطور یادگار آج بھی اس جگہ موجود ہے۔

    لیکن یہ ہماری احسان فراموشی ہے یا بد عہدی کہ ہم نے ایک طویل مینارہ تعمیر کر کے یہ سمجھ لیا کہ شاید ساری قربانیوں کا صلہ دے دیا، سارے عہد نبھا لیے اور آزادی کی نعمت کا حق ادا کر دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ اب ہم پر کوئی ذمہ داری یا کوئی عہد نہیں ۔۔۔۔۔
    اگرچہ ہم زبانی طور پر اس کا اظہار نہیں کرتے لیکن آج ہماری صورتحال، وطن سے محبت اور ہمارا طرز عمل یہی بتاتا ہے کہ ہم تمام عہدو پیماں بھلا چکے ہیں۔ تمام ذمہ داریوں سے مبرا ہیں ۔۔۔۔۔۔

    یہی وجہ ہے کہ ہماری حالت بد سے بد ترین ہوتی چلی جا رہی ہے، بجائے ترقی کے تباہی کی طرف سفر تیز ہو رہا ہے اور مینار پاکستان جن بلندیوں کا امین ہے ہم اس سے کہیں زیادہ تنزلی کا شکار ہو رہے ہیں۔

    ضرورت ہے ایک بار پھر عزم نو کی، تاریخ کے جھرونکوں سے جھانک کر ماضی سے رشتہ استوار کرنے کی، اپنے اسلاف کے نقش قدم کو مشعل راہ بنانے کی۔ اقبال کے خواب کو اپنا خواب اور قائد کی لگن کو اپنی لگن بنانے کی۔
    تا کہ ایک بار پھر وطن عزیز وہ بہاریں دیکھے جس کے دیدار کے لئے اس کی آنکھیں ترس گئی ہیں۔

    تو آئیے آج ہم سب عہد کرتے ہیں اپنے وطن کی ترقی کے لئے اپنا مطلوبہ کردار ادا کرنے کا ۔۔۔۔ آئیے ہم ایک بار پھر متحد ہو جائیں، تما نفرتوں کو محبتوں میں تدیل کرنے اور فاصلوں کو قربتوں میں تبدیل کرنے کے اٹھ کھڑے ہوں۔۔

    اللہ وطن عزیز کی حفاظت فرمائے ۔۔۔ آمین


    خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے
    وہ فصل گل کہ جسے اندیشہ زوال نہ ہو
     
  2. طارق راحیل
    آف لائن

    طارق راحیل ممبر

    شمولیت:
    ‏18 ستمبر 2007
    پیغامات:
    414
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 23 مارچ ۔۔۔آئیں مل کر عہد کریں

    کاش ہم سب دل سے پاکستان کی تعمیر کرنے کا سوچ لیں تو کون ہے جو پاکستان کو ترقی نہیں دینا چاہے گا
    پر ہم نسل پرستی قوم پرستی میں لگ پڑے ہیں تو کیا کریں؟
     
  3. شانی
    آف لائن

    شانی ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2012
    پیغامات:
    3,129
    موصول پسندیدگیاں:
    241
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 23 مارچ ۔۔۔آئیں مل کر عہد کریں

    :salam:
    وعدے تو ہم ہر سال کرتے ہیں لیکن دوسرے دن بھول جاتے ہیں ۔ جس دن سچا تہیہ کر لیں گے ناں اسی دن سے وہ پاکستان وجود میں آہے گا جس کا خواب جناح نے دیکھا تھا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں