1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

2020 اولمپکس کا میزبان ٹوکیو

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از ملک بلال, ‏8 ستمبر 2013۔

  1. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    2020 اولمپکس کا میزبان ٹوکیو

    [​IMG]

    اولمپک اور پیرا المپک کھیلوں کا انعقاد جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہوگا۔ ٹوکیو نے فائنل راؤنڈ میں استنبول کو 36 کے مقابلے میں 60 ووٹوں سے ہرا کر 2020 میں اولمپک کھیلوں کی میزبانی کا اعزاز جیت لیا۔
    بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے اراکین نے ارجنٹینا کے شہر بیونس ایریس میں 2020 کے موسمِ گرما کے اولمپک اور پیرالمپک مقابلوں کی میزبانی کے لیے ٹوکیو کو سپین کے دارالحکومت میڈرڈ اور ایشیا اور یورپ کے سنگھم پر واقع استنبول پر ترجیح دی۔
    پہلے راونڈ میں سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے اخراج کے بعد مقابلہ ترکی کے شہر استنبول اور جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں رہ گیا تھا جسے ٹوکیو نے جیت لیا۔ 1964 کے بعد جاپان کو پہلی بار اولمپک کی میزبانی کا موقع ملا ہے۔
    بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر ژاک راگے نے جب 2020 اولمپک کھیلوں کی میزبانی کے لیے ٹوکیو کا اعلان کیا تو جاپانی وفد کے اراکین اپنی سیٹوں سے اچھل پڑے اور جاپان کا جھنڈا لہرایا۔ بعض اراکین اپنے جذبات پر کنٹرول نہ کر سکے اور رونا شروع کر دیا۔
    اگر استنبول کو 2020 اولمپکس کے لیے چن لیا جاتا تو اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار ایک مسلمان اکثریتی ملک میں اولمپک کھیلوں کا انعقاد ہوتا۔استنبول کی اولمپکس کی میزبانی کی درخواست کو چھٹی بار مسترد کیا گیا ہے۔
    اولمپک کھیلوں کی میزبانی کی لیے استنبول کی امیدواری کو کچھ ماہ پہلے ہونے والے ہنگاموں سے نقصان پہنچا۔
    مڈریڈ کی امیدواری کو سپین کی معیشت کے برے حال اور ملک میں بڑھتی ہوئی بے روز گاری کی وجہ سے دشواری کا سامنا تھا۔
    جاپان میں سونامی کے بعد فوکوشیما کے جوہری توانائی کے پلانٹ سے تابکاری کے اخراج کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا۔ جاپان کے وزیر اعظم نے انٹرنیشنل اولمپک کیمٹی کے اراکین کو یقین دلایا کہ نہ تو جوہری حادثے سے پہلے ٹوکیو کو کوئی نقصان پہنچا ہے اور نہ ہی آئندہ پہنچے گا۔

    بی بی سی اردو
     
    پاکستانی55 اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ بلال بھائی
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں