1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

2014 میں کرکٹ کے پانچ عجیب ترین اسکور کارڈز

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏31 دسمبر 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    میکسویل 127، وکٹوریا 186

    آسٹریلیا کی ڈومیسٹک ٹیم وکٹوریا کے لیے شیفلیڈ شیلڈ میں نیو ساؤتھ ویلز کے خلاف ایک میچ میں گلین میکسویل نے 89 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ تاہم میکسویل عام طور پر اسی رفتار سے کھیلتے ہیں۔ اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ میکسویل جب کریز پر پہنچے تو ان کی ٹیم 9 رنز پر 6 کھلاڑی گنواچکی تھی۔ ان سے پہلے کے بلے بازوں نے 0،0،0،0،1،9،0 اسکور کیا تھا۔ اس موقع پر میکسویل نے 127 تیز رفتار رنز اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 186 رنز تک پہنچایا۔

    77-6، اختتامی اسکور 679-9 ڈکلیئر

    بنگلہ دیش کی ڈومیسٹک ٹیم راجشاہی ڈویژن کا چٹاگانگ ڈویژن کے خلاف اسکور کھانے کے وقفے پر 77-6 تھا۔ تاہم اس موقع پر ساتویں وکٹ کے لیے آل راؤنڈر فرہاد رضا اور سنجامل اسلام نے اسکور میں 347 رنز کا اضافہ کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔ کھیل کے دوسرے روز مختار علی نے چھکوں کی بارش کرتے ہوئے 16 بار گیند کو اسٹیڈیم سے باہر پہنچادیا۔ رضا نے 259، سنجامل نے 172 جبکہ مختار نے 168 اسکور کیے۔ راجشاہی نے اختتام میں 675 رنز اسکور کیے اور میچ 403 رنز سے اپنے نام کیا۔

    69 رنز کے ہدف کا کامیابی سے دفاع

    پراویڈنس اسٹیڈیم کے تین روز گیانا باربڈوز کے خلاف میچ میں پوری طرح حاوی تھا۔ انہوں نے اپنی پہلی اننگ میں 261 رنز اسکور کرنے کے بعد باربڈوز کو 101 رنز پر آؤٹ کردیا اور فالو آن انفورس کروایا۔ بعدازاں گیانا کو صرف 69 رنز کا ہدف ملا تاہم پوری ٹیم 66 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ڈوئن اسمتھ نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 13 سال بعد ایک اننگ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ کوچ اسوان کرانڈون کا میچ کے بعد کہنا تھا ’مجھے یقین نہیں آرہا یہ کیا ہوگیا۔‘

    54 آل آؤٹ؟ کوئی مسئلہ نہیں

    اسلام آباد لیپرڈس اپنی پہلی اننگ میں ملتان کے خلاف 54 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اور 67 رنز کی لیڈ ملتان کو دے بیٹھے۔ اپنی دوسرے اننگ میں بھی ایک موقع پر اسلام آباد کی ٹیم پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 147 پر تھی تاہم میچ کے اختتام پر اسلام آباد 303 رنز سے کامیاب ہوئے۔ اس کامیابی میں عماد وسیم اور فیضان ریاض نے کلیدی کردار ادا کیا اور 323 رنز کی شراکت قائم کرڈالی۔ وسیم نے 207 جبکہ ریاض نے 158 رنز بنائے۔

    بدوریلیا اور بلومفیلڈ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ

    اس سری لنکن ڈومیسٹک میچ میں مجموعی طور پر صرف 548 رنز اسکور ہوئے۔ دونوں ٹیمیں رن بہ رن ایک دوسرے کا مقابلہ کررہی تھیں۔ پہلے بلومفیلڈ 100 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد بدوریلیا 98 رنز بنائے۔ بلوم فیلڈ نے اپنی دوسری اننگ میں 175 رنز بنائے اور اتنے ہی رنز بدوریلیا نے بھی بنائے۔ اس طرح بلومفیلڈ دو رنز سے میچ میں کامیاب رہا۔ کھیل کے پہلے روز ہی 22 وکٹیں گرچکی تھیں جبکہ مجموعی طور پر میچ میں صرف 150 اوورز ہی ہوسکے۔

    بشکریہ کرک انفو۔http://www.dawnnews.tv/news/1014525/
     
    عمر خیام نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں