1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

2 ملین ڈالرز کے عوض پاکستان میزبانی سے دستبردار

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏1 ستمبر 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کراچی (عبدالماجد بھٹی … اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 20 لاکھ ڈالرز کے عوض 2011 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کا سودا کر دیا ہے۔ پی سی بی اب ورلڈ کپ کا مشترکہ میزبان ملک نہیں رہا ہے۔ پی سی بی کے حد درجہ مصدقہ ذرائع کے مطابق پاکستان نے ورلڈ کپ کے 14 میچوں کی میزبانی کرنا تھی۔ آئی سی سی نے ایک میچ کیلئے میزبان ملک کو 7 لاکھ 50 ہزار ڈالر ادا کرنا تھے۔ پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان ہونے والے خفیہ معاہدے کے بعد پاکستان کو میزبانی کے حق سے محروم کرنے کیلئے 20 لاکھ ڈالرز اضافی دیئے گئے ہیں جبکہ 14 میچوں کی میزبانی کرنے پر پاکستان کو 10.5 ملین ڈالرز ملنا تھے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق اعجاز بٹ اور ڈیوڈ مورگن کے درمیان ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پاکستان کو مجموعی طور پر 12.5 ملین ڈالرز ادا کرے گا۔ واضح رہے کہ پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کو ورلڈ کپ سے ڈیڑھ ارب روپے ملیں گے۔ جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں۔ پاکستان کو ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم ہونے کا سودا کرنے والے معاوضے کی رقم اس لئے بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں تاکہ پاکستان میں میڈیا کا دباؤ کم کیا جا سکے۔ پی سی بی نے معاہدے کے نتیجے میں آئی سی سی کے خلاف عدالتی کیس واپس لے لئے ہیں۔

    جنگ سپورٹس ۔
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اچھا کیا

    کرکٹ تو گلیوں میں بھی کھیلی جاسکتی ہے پئسوں کی ہمیں اشد ضرورت رہتی ہے
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :201: ہارون بھائی ۔ آپکا بےلاگ تبصرہ پڑھ کر بے اختیار ہنسی آگئی ۔ :201:
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی میں اسی لئے ادھر نہیں آتا
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہارون بھائی ۔ میں نے نہ آنے کی بات کب کی ؟
    میں تو آپکے تبصرے سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔
     
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    میں نہ آنے کی بات نہیں کر رہا بس منھ پھٹ انسان ہوں نہ جانے کس وقت کیا کہہ جاؤں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں