1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

2 بچوں کا قاتل کون؟سنگدل ماں ، بےحس معاشرہ یاغیرمنصفانہ معاشرتی نظام؟

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏8 مارچ 2014۔

?

کون ہے 2 معصوم بچوں کا قاتل؟

  1. ماں کی سنگدلی

    1 ووٹ
    100.0%
  2. معاشرتی بےحسی؟

    0 ووٹ
    0.0%
  3. غیرمنصفانہ نظام ؟

    1 ووٹ
    100.0%
ایک سے زائد ووٹ ڈالے جا سکتے ہیں
  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    دو معصوم جانوں کا قاتل کون؟سنگدل ماں ، بےحس معاشرہ یاغیرمنصفانہ معاشرتی نظام؟۔ اپنی رائے دیجئے
    [​IMG]


    جوہر ٹاؤن لاہور کی بسمہ کیسی ماں ہے جس نے اپنے ہاتھوں اپنے دو معصوم بچوں 2 سالہ مناہل اور 8 ماہ کے یوسف کو موت کی آغوش میں سلا دیا ؟



    بسمہ کا کہنا ہے کہ بچے تین دن سے بھوکے تھے ماں سے صرف کھانا مانگ رہے تھے ۔ اسکا شوہر نشے کا عادی تھا۔ بسمہ نے اپنے زیور بیچ کر رکشہ لے کر شوہر کو دیا لیکن ایکسیڈنٹ کی وجہ سے وہ سب کچھ ختم ہوگیا۔ وغیرہ وغیرہ۔



    لیکن ان ویڈیوکلپس میں بسمہ کے گھر اور گیرج میں کھڑی کاروں اور کمروں کے فرنیچر دیکھ کربھوک و افلاس کی وہ انتہا نظر نہیں آتی جو انسان کو دو معصوم جانوں کو ختم کردینے پر مجبور کردے ۔ علاوہ ازیں بچوں کے والد کے چہرے پر غم و اندوہ کی کوئی کیفیت نظر نہیں آرہی۔

    لیکن اگر کسی وجہ سے 2 کنال کے گھر، گیرج میں کھڑی گاڑیوں اور کمروں میں مہنگے فرنیچر کو نظرانداز کر بھی دیا جائے تو بھی کیا پاکستانی معاشرہ واقعی بےحسی کی اس منزل کو چھو چکا ہے کہ جہاں اس 26-27 سال کے جوان صحت مند آدمی کو اتنی نوکری بھی میسر نہ آتی ہو ؟
    اور یہ عورت بذات خود بھی کیا اس قابل نہ تھی کہ اگر معاشرے میں کوئی کام روزگار ڈھونڈنے جاتی تو اسے کام نہ ملتا ؟

    اور ان سب چیزوں سے بڑھ کر سوچنے کی ضرورت ہے کہ کیا ان حالات کا قصوروار ہمارے ملک کا غیر منصفانہ و غیر عادلانہ نظام ہے؟ جہاں ایک طرف تو چند ہزار خاندان ایسے ہوں جن کے کتے اور گھوڑوں کی خوراک بھی لاکھوں روپے میں ہو ۔
    اسی معاشرے کے غیر منصفانہ نظام کی وجہ سے کروڑوں لوگ ایسے بھی ہوں جنہیں ایک وقت کی روکھی سوکھی کھا کر دوسرے وقت کی فکر دامن گیر رہتی ہے ؟

    ذرا سوچئے اور اپنی رائے دیجئے۔ شکریہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ پاک رحم فرمائے آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں