1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

19ہزار افراد نے193ارب کے قرضے معاف کرائے

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از گوہر, ‏22 دسمبر 2009۔

  1. گوہر
    آف لائن

    گوہر ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2009
    پیغامات:
    56
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    22 دسمبر 2009 منگل کو ایک خبر(VOA) کے مطابق عدالت عظمیٰ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ان 19ہزار افراد اور تنظیموں کی فہرست چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کے سامنے پیش کی جنہوں نے 1997ء سے 2009ء کے دوران بینکوں سے قرضے لیے جنہیں بعد میں معاف کردیا گیا۔ ان قرضوں کی مجموعی مالیت اصل بمع سود 193ارب روپے ہے۔
    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 2007ء کے اواخر میں از خود نوٹس لیتے ہوئے بینکوں اور مالیاتی اداروں سے قرضے معاف کرانے کے اس متنازع قانون کی وضاحت سٹیٹ بینک آف پاکستان سے طلب کی تھی لیکن اسی سال سابق صدر پرویز مشرف کی طرف سے ایمرجنسی لگا کر ججوں کو برطرف کرنے کے بعد اس مقدمے کی مزید سماعت نہ ہوسکی۔ اب عدالت عظمیٰ نے ایک بار پھر اس مقدمے کی کارروائی شروع کی ہے اور منگل کو ہونے والی سماعت میں سٹیٹ بینک کے وکیل نے عدالت کے حکم پر قرض معاف کرانے والوں کی فہرست پیش کی۔عدالت میں پیش کی گئی فہرست ان افراد پر مشتمل ہے جن کے ذمے کم سے کم پانچ لاکھ یا اس سے زائد رقم واجب الادا تھی۔
    سٹیٹ بینک کے وکیل نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ 1971ء سے 1997ء تک معاف کیے جانے والے قرضوں کی فہرست بھی تیار کی جارہی ہے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر انھوں نے وعدہ کیا کہ دو فروری کو دوبارہ سماعت کے موقع پر عدالت کے سامنے ان 19ہزار افراد کے ناموں کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں گی جنہوں نے پچھلی ایک دہائی کے دوران قرض معاف کرائے۔
    عدالتی کارروائی کے بارے میں عدالتی معاون بیرسٹر عبدالحفیظ پیرزادہ نے صحافیوں کو بتایا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سماعت کے دوران کہا کہ جس طرح بینک قرض دیتے اور انہیں معاف کرتے ہیں وہ امتیازی قانون ہے اور فہرست کا جائزہ لینے کے بعد جن لوگوں نے قرضے معاف کرائے ان سے رقوم واپس لی جائیں۔
    بیرسٹر پیرزادہ نے کہا کہ جب انھوں نے عدالت کو بتایا کہ اس پر بینکوں اور مالیاتی اداروں کی طرف سے مزاحمت درپیش ہوسکتی ہے تو جج صاحبان کا کہنا تھا کہ وہ اس کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔
    گزشتہ ہفتے متنازع قومی مصالحتی آرڈیننس کو سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دینے کے بعد اس قانون کے تحت فائدہ اٹھانے والے آٹھ ہزار سے زائد افراد کے خلاف بدعنوانی اور فوجداری کے مقدمات دوبارہ بحال کردیے تھے ۔ ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے اس فیصلے کو خاصی پذیرائی ملنے کے ساتھ ساتھ ان مطالبات میں بھی تیزی آگئی ہے کہ سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے قرضے معاف کرانے والوں کے ناموں سے بھی قوم کو آگاہ کیا جائے۔
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: 19ہزار افراد نے193ارب کے قرضے معاف کرائے

    گو ہر جی بہت شکریہ اس شئیرنگ کے لئے

    اور قرضے موٹی موٹی آسامیوں نے ہی معاف کرائے ہوں گے کیونکہ غریب عوام کو تو قرضے تک رسائی ہی نہیں تو معافی کیسی


    ویسے ایک بات کہ آپ اتنی اچھی شئیرنگ کرتے کہاں گم ہو گئے تھے مناسب سمجھیں تو جواب ضرور دیں آپ کیی مزید تحریروں کا انتظار رھے گا
     
  3. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 19ہزار افراد نے193ارب کے قرضے معاف کرائے

    یہ حقیقت ھے کہ عام آدمی کے معمولی معمولی قرضوں پر ھمارے بنک ان عام لوگوں کے لئے نوٹس کے اجراء کرنے میں دیر نہیں کرتے اور اپنے آدمی کے ساتھ سرکاری حکم نامہ گھر کی نیلامی کیلئے بھی بھیج دیتے ھیں،!!!!!
     
  4. گوہر
    آف لائن

    گوہر ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2009
    پیغامات:
    56
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جواب: 19ہزار افراد نے193ارب کے قرضے معاف کرائے

    شکریہ آپکے کمنٹس کا
    میں آج کال اپنا بلاگ لکھتا ہوں کیونکہ تحاریر کو جابجا ادھر ادھر پبلش کرنے کی بجائے ایک جگہ آسانی سے رکھا جا سکتا ہے ، یہ فورم بھی میرا پسندیدہ ہے ، آتا جاتا رہو نگا
    http://altafgohar.wordpress.com
     
  5. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: 19ہزار افراد نے193ارب کے قرضے معاف کرائے

    شکریہ محترم الطاف گوہر صاحب۔
    ہماری اردو کی بزم آپ جیسے صاحب علم کی ہمیشہ قدرداں اورمنتظر ہے۔
     
  6. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 19ہزار افراد نے193ارب کے قرضے معاف کرائے

    الطاف گوھر جی،!!!!

    اسلام علیکم
    آپکے بلاگ پر نظر پڑی بہت ھی خوبصورت تحریریں بہترین موضوعات کے ساتھ ھیں، آپکی انہیں تحاریر کیلئے ھم یہاں بھی منتظر رھیں گے،!!!!
     
  7. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: 19ہزار افراد نے193ارب کے قرضے معاف کرائے

    بلاشبہ آپ کا بلاگ تو معلومات کا خزانہ ھے بہت شکریہ گوھر جی اس کا لنک دینے پہ
     
  8. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 19ہزار افراد نے193ارب کے قرضے معاف کرائے

    قرضے تو معاف کرالئے لیکن ان کے گناہ کون معاف کرئے گا،!!!!!
     
  9. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 19ہزار افراد نے193ارب کے قرضے معاف کرائے

    اس شیئرنگ کا شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں