1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

16 وزیر‘ 9 وزرائے مملکت‘ 25 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏8 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:


    اسلام آباد (این این آئی + آئی این پی + اے اپی اے) 25 رکنی وفاقی کابینہ نے گذشتہ روز حلف اٹھا لیا۔ نئی کابینہ میں 16 وفاقی وزرا اور 9 وزرائے مملکت شامل ہیں۔ دو خواتین کو بھی وزیر مملکت بنایا گیا ہے، اس کے علاوہ دو مشیر اور 2 معاونین خصوصی بھی مقرر کئے گئے ہیں۔ حلف صدر زرداری نے لیا۔ وزیراعظم نوازشریف بھی موجود تھے۔ تقریب سے قبل صدر زرداری اور وزیراعظم نوازشریف میں ملاقات بھی ہوئی۔ وزارت دفاع و خارجہ کے قلمدان وزیراعظم کے پاس رہیں گے۔ سرتاج عزیز خارجہ امور اور قومی سلامتی، کیپٹن ریٹائرڈ شجاعت عظیم ہوابازی کے مشیر ہونگے۔ طارق فاطمی اور ثناءاللہ زہری کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں اعلیٰ سیاسی شخصیات، فوجی قیادت سمیت غیر ملکی سفیروں نے بھی شرکت کی، حلف اٹھانے والے وفاقی وزرا میں سینیٹر اسحاق ڈار، چودھری نثار علی خاں، سینیٹر پرویز رشید، زاہد حامد، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ، کامران مائیکل، خواجہ آصف، رانا تنویر، مرتضیٰ جتوئی، برجیس طاہر، سعد رفیق، سردار یوسف، احسن اقبال، سکندر بوسن، شاہد خاقان عباسی اور صدر الدین راشدی شامل ہیں۔ بلیغ الرحمان، خرم دستگیر، پیر امین الحسنات، جام کمال، انوشہ رحمن، سائرہ افضل تارڑ، شیخ آفتاب، عثمان ابراہیم اور عبدالحکیم بلوچ نے وزرائے مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کو قلمدان سونپ دئیے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چودھری نثار وزیر داخلہ ہوں گے جبکہ انسداد منشیات کی وزارت بھی ان کے پاس ہو گی۔ اسحاق ڈار خزانہ، اقتصادی امور اور نجکاری کے وفاقی وزیر ہوں گے۔ خواجہ سعد رفیق ریلوے، عبدالقادر بلوچ ریاست و سرحدی امور، شاہد خاقان عباسی پٹرولیم و قدرتی وسائل، خواجہ آصف پانی و بجلی، زاہد حامد قانون و انصاف اور انسانی حقوق، کامران مائیکل پورٹ اینڈ شپنگ، غلام مرتضیٰ جتوئی صنعت و تجارت، پرویز رشید اطلاعات و نشریات، رانا تنویر دفاعی پیداوار، پیر صدرالدین راشدی اوورسیز پاکستانیز، احسن اقبال منصوبہ بندی اور تعلیم و تربیت، محمد برجیس طاہر امور کشمیر و گلگت بلتستان، سردار یوسف مذہبی امور، سکندر حیات بوسن نیشنل فوڈ اینڈ سکیورٹی کے وزیر ہونگے۔ ۔ بلیغ الرحمن تعلیم، خرم دستگیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزرائے مملکت، عثمان ابراہیم ہا¶سنگ اینڈ ورکس، شیخ آفتاب پارلیمانی امور کے وزرائے مملکت، جام کمال پٹرولیم اور عبدالحکیم بلوچ ریلوے کے وزرائے مملکت، انوشہ رحمن آئی ٹی، سائرہ افضل تارڑ ہیلتھ سروسز ، پیر محمد امین الحسنات مذہبی امور کے وزرائے مملکت مقرر کئے گئے ہیں۔ کیپٹن (ر) شجاعت عظیم ہوا بازی، سرتاج عزیز قومی سلامتی اور خارجہ امور، کے مشیر مقرر کئے گئے ہیں۔
    بشکریہ - نوائے وقت​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں