1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

16 دسمبر 1971 کی یاد میں

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏30 نومبر 2008۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    وفا کا نوحہ
    16 دسمبر 1971 کی یاد میں
    (شاہدہ حسن - کراچی پاکستان)

    ہماری تاریخ کے عقوبت کدے کا سب سے سیاہ المہ
    کہ جب ہماری جھکی نگاہیں
    زمیں کے پاتال میں‌ گڑی تھیں
    ندامتوں کے عرق سے تر ہو گئی تھیں پیشانیاں ہماری
    ہمارے ہاتھوں کو پشت سے باندھا جارہا تھا
    ہم اپنے دشمن کے رو برو
    بے زبان و بے بس کھڑے ہوئےتھے
    اور اُن کے قدموں میں ایک اک کر کے
    اپنے ہتھیار رکھ رہے تھے
    نہ جانے آنکھوں نے کیسے جھیلے وہ سب نظارے
    جب ایک جنت نما جزیرے کی پھول وادی میں
    صرف کانٹے اُگے ہوئے تھے
    بہت سے مایوس اور غم گسار چہرے
    دھوئیں کے بادل سے لگ رہے تھے
    نہ اپنے مانجھی کے گیت دہرا رہی تھی گنگا
    نہ بانس کے جنگلوں سے
    نغموں کی آواز آرہی تھی
    نہ کھیت میں
    دھان کی پنیری لہک رہی تھی
    نہ گھاٹ سے کشتیاں
    روانہ ہوئی سفر پر
    حسین اور سبز مرغزاروں میں
    چائے کے باغ کی خوشبوؤں سے بوجھل ہوا میں
    اور ریشمی دھان کی کھڑی فصل میں
    اچانک۔۔۔۔!
    بہت سے شعلے بھڑک اُٹھے
    یہ آگ بس پھیلتی جارہی تھی ہر سُو
    دلوں‌کے اندر
    گھروں کے اندر تمام چہرے پگھل رہے تھے
    اور اس میں‌مٹتی ہوئی شناسائیوں۔۔۔
    اور قربتوں کے
    تمام احساس جل رہے تھے
    زمین سہمی ہوئی تھی
    اور آسمان چپ تھا
    تمام لمحوں کو جیسے سکتہ سا ہو گیا تھا
    ہزاروں لاکھوں دلوں کی گہری اُداسیوں میں
    بس ایک عفریت جاگتا تھا
    وہ ایک ساعت۔۔۔۔۔۔۔۔!
    کہ ہم نے اُنیس سو اکہتر کے اُس دسمبر کی
    سہولیں شب
    جسے خود اپنے وجود میں
    موت کے تجربہ کی صورت اُترتے دیکھا
    وہ برہمی کے بھنور میں‌جکڑے وجود
    ایک دوسرے کے بہتے لہو سے
    ہولی منا رہے تھے۔۔۔!
    وطن کے پرچم کو اپنی پلکوں‌سے تھام کر۔۔۔
    چلنے والے ساتھی
    وطن کا پرچم جلا رہے تھے۔۔۔۔۔
    سقوط ڈھاکہ۔۔۔!
    سراغ ملتا نہیں ہے۔۔۔۔
    جس کے کسی سبب کا۔۔۔!!
    کہ ہم نے ہونٹوں کو جانے کیوں۔۔۔؟
    مصلحت کے ریشم سے سی رکھا ہے۔۔۔!!!
    نہ جانے کیوں۔۔۔؟
    ہم نے اپنے دل کی عدالتوں‌ پر
    لگا لئے قفل خامشی کے
    فقط اسی وقت بولتے ہیں
    کہ جب ہمیں ایک دوسرے پہ بہتان باندھنے ہوں
    وہ اجڑی کیمپ ہو۔۔
    کہ سی ایک سو تیس C-130 طیارے کی تباہی
    شہید ملت کا خوں ہو یا۔۔۔
    کارگل کا قصہ۔۔۔۔!
    نہ جانے کیوں‌ آج بھی ہمارے
    تمام ہی المیوں پہ "چُپ" کے دبیز پردے۔۔۔
    پڑے ہوئے ہیں
    کٹے ہوئے پھل کی طرح جیسے
    ہمارے سینے۔۔بہت سے قاشوں میں‌بٹ گئے ہیں۔۔!
    دہائیاں اب گذر چکی ہیں
    وطن کی مٹی کی خوشبو کو ترسنے والے
    ابھی بھی ریڈ کراس کے کیمپس میں
    اذیت کے اور انتظار کے دن بتا رہے ہیں
    اور آتی جاتی رتوں کو۔۔۔۔
    اپنی وفا کا نوحہ سنا رہے ہیں۔۔۔۔!!!!
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت فکرانگیز نظم ہے۔ بلکہ ایک دردمند دل کی صدا ہے۔
    بہت خوب کاشفی بھائی ۔ عمدہ شئیرنگ ہے۔
    کاش ہمیں کبھی اپنی ذات کے مفادات کے حصار سے نکل کر قومی المیوں پر سوچنے اور ان سے سبق سیکھنے کی توفیق مل جائے۔ آمین
     
  3. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    Stranded Pakistanis
    [youtube:11rtu965]http://www.youtube.com/watch?v=sQXHwF7YwWo[/youtube:11rtu965]​
     
  4. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    مُکتی باہنی نے 500،000 اردو بولنے والوں کو مشرقی پاکستان میں شہید کیا۔۔۔پاکستان کا ساتھ دینے کی وجہ سے۔۔۔۔ :rona:
    [youtube:2xcz9a2l]http://www.youtube.com/watch?v=bA_d868pCw4[/youtube:2xcz9a2l]​
     
  5. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    [youtube:1v9y0zed]http://www.youtube.com/watch?v=H1q-7QLng44[/youtube:1v9y0zed]​
     
  6. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    March, 1971- Speech of Sheikh Mujibur Rahman
    [youtube:1f566m67]http://www.youtube.com/watch?v=3sKcC_YqzTo[/youtube:1f566m67]​
     
  7. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    1971 Surrender
    [youtube:ryk7pc5l]http://www.youtube.com/watch?v=9afuHgTjNZM[/youtube:ryk7pc5l]​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں