1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

”عید گفٹ“ اگلے ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو جائینگی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏30 جولائی 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام آباد (نیشن رپورٹ) حکومت نے عید کے موقع پر عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تحفہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ متوقع طور پر یکم اگست سے فی لٹر پٹرول کی قیمت میں 3 سے 6 روپے اضافہ ہونا تھا تاہم باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے باوجود حکومت اگلے ماہ قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو عید کا تحفہ دیگی تاہم وزارت پٹرولیم کے ایک اعلیٰ سطحی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے حتمی منظوری 30 جولائی کو دی جائیگی جب اوگرا اپنی سمری وزارت کو ارسال کریگی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا سارا بوجھ صارفین تک منتقل نہ کرنے پر غور کررہی ہے۔ صرف 50 فیصد بوجھ صارفین تک منتقل کرنے اور 50 فیصد حکومت کی طرف سے ادا کئے جانے پر بھی غور جاری ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں