1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

’’سعید اجمل کی کلیئرنس کے بدلے بھارت کو جتوایا گیا‘‘

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏16 فروری 2015۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    پاکستان 15 فروری کو میچ میں شکست کھانے کو تیار ہوجائے تو سعید اجمل کا ٹیسٹ کلیئرکرنے میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائےگی،بھارت فوٹو: فائل
    ----------------------------------------------------------------------------
    اسلام آباد: رواں ورلڈکپ میں بھارت سے پاکستان کی ہار کا فیصلہ میچ ہونے سے پہلے ہی ہو گیا تھا۔

    ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایٹ کیوود احمد قریشی میں میزبان نے پاکستانی نیوز ویب سائٹ کاحوالہ دیا، جس میں 14 فروری کو خبردی گئی کہ’’بھارت نے اہم ترین میچ میں میدان میں اترنے سے قبل پاکستان سے بڑی ڈیل کرلی ہے جس کے مطابق اس میگا ایونٹ میں بھی جیت بھارت کی جھولی میں ڈال دی جائے گی، بھارت نے جادوگربولرسعیداجمل کاٹیسٹ کلیئرکرانے کیلیے پاکستان کے سامنے کڑی شرط رکھی تھی ،جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اگرپاکستان 15 فروری کوہونے والے میچ میں شکست کھانے کو تیار ہوجائے تواس کے عوض سعید اجمل کا ٹیسٹ کلیئرکرنے میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔
    پاکستان نے مرتا کیا نہ کرتا کے مصداق اس شرط کوقبول کرلیا، جس کے بعد سعید اجمل کوبھارت میں ہونے والے بولنگ ایکشن میں باآسانی پاس کرادیا گیا۔ یادرہے کہ سعید اجمل کا آخری باربولنگ ایکشن ٹیسٹ بھارتی شہرچنئی میں ہواتھا،جہاں سے چند روزقبل پاکستانیوں کوخوشخبری سنائی گئی تھی کہ سعید اجمل کاٹیسٹ کلیئرہوگیاہے تاہم یہ معلوم نہ تھاکہ بھارت نے پاکستان سے جیت کی صورت میں بھاری رشوت طلب کی تھی۔ قبل ازیں انگلینڈ میں ہونے والے بولنگ ٹیسٹ کے دوران سعیداجمل ناکام ہوگئے تھے۔ یہ بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامرسہیل نے دعویٰ کیا تھا کہ پاک، بھارت میچ کافیصلہ پہلے ہی گراؤنڈ سے باہر ہوجاتا ہے۔ ٹیمیں صرف رسمی طور پر میدان میں اترتی ہیں۔‘‘
    احمد قریشی نے پروگرام کے دوران دیگرانکشافات کیے گئے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کا معاوضہ بڑھاکر 6 لاکھ روپے کر دیا ہے۔ سرحد پرحملے کے دوران ہلاک ہونے والے گل محمد کو اتنا معاوضہ دے کر پاکستان بھیجا گیا تھا، جس کے وڈیو ثبوت موجود ہیں۔ خوست میں سرگرم ٹی ٹی پی کے کمانڈرحافظ دولت نے پاکستان میں اپنے ساتھیوں کوپیغام بھیجا ہے کہ آپریشن سے بچنے کیلیے اپنے اہلخانہ کو لیکر یہاں آجاؤ تاہم افغان صدراشرف غنی کے تعاون سے خوست میں را کے گرد دائرہ تنگ کردیا گیا ہے۔
    میزبان نے بتایاکہ رینجرزکی طرف سے چیف جسٹس کوکراچی کے حالات کے متعلق رپورٹ باقاعدگی سے بھیجی جاتی ہے۔نومبر، دسمبر 2013 میں بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق شہرمیں جن سیاسی جماعتوں کے مسلح ونگز ہیں، ان میں ایم کیو ایم سرفہرست ہے، اس کے بعد ٹی ٹی پی، سنی تحریک، پیپلزپارٹی اور اے این پی کا نمبر آتا ہے۔ چوہدری سرورکی پی ٹی آئی میں شمولیت سے ایم کیوایم کیلیے یہ مسئلہ پیداہوگیاہے کہ ان کے برطانوی اسٹیبلشمنٹ میں رابطے ہیں، جس کے باعث عمران فاروق قتل کے مقدمے میں دوگواہوں کوشاید برطانیہ کے حوالے یا رسائی دے دی جائے۔

    http://www.express.pk/story/327460/
     

اس صفحے کو مشتہر کریں