1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

’’سادہ طرز زندگی‘‘ ❀ ❀ ❀

'متفرق' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ 2, ‏10 مارچ 2018۔

  1. حنا شیخ 2
    آف لائن

    حنا شیخ 2 ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    1,643
    موصول پسندیدگیاں:
    725
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام کا امتیاز اور بندۂ مومن کا لازمی جزو ہے۔ ایک موقع پر رسالت مآب نے ارشاد فرمایا: ’’ایمان اور حرص ایک دل میں جمع نہیں ہو سکتے۔‘‘
    (سُنن نسائی) دنیوی مال و متاع کی خواہش، مال و جائیداد میں روز بروز اضافے کی تمنّا اور سامانِ تعیش کی بکثرت فراہمی انسان کو خواہشات کا غلام بنا دیتی ہے۔ وہ حرص و ہوس میں اندھا ہوجاتا ہے، یہی وہ مکروہ جذبہ ہے، جو انسان کی طبیعت میں کینہ، حسد، بُغض جیسی مکروہ صفات پیدا کرتا ہے، اسی بناء پر باہمی عداوت اور نفرت پیدا ہوتی ہے اور یہی وہ اسباب ہیں،جو اجتماعی طور پر معاشرے میں بے اطمینانی، بے سکونی اور بڑی حد تک بدامنی کا باعث بنتے ہیں۔ ایسی کیفیت میں آدمی دوسرے کے مال و جائیداد پر نگاہ رکھتا ہے اور چاہتا ہے کہ یہ سب کچھ یا تو اُسے مل جائے یا جو کچھ دوسرے کے پاس ہے، وہ سب کچھ اُس سے چھن جائے۔ ارشادِ ربّانی ہے:
    ’’اور اُس کی ہوس نہ کرو، جس میں اللہ نے تم میں باہم ایک دوسرے کو بڑائی اور فضیلت بخشی ہے۔
    ‘‘(سُورۃ النّساء؍32)
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    ڈیوڈ چیریٹون
    امریکی یونیورسٹی سٹینفرڈ کے پروفیسرکی دولت کا تخمینہ تین ارب ڈالر(300ارب روپے) لگایا گیا ہے۔اس ارب پتی کے پاس آج بھی1986ءماڈل کی والکس ویگن ہے اور آج بھی وہ اپنے30سال پرانے گھر میں رہ رہا ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے ٹی بیگ کو دوبارہ استعمال کرتا ہے۔

    چارلی ایرگین
    ڈش نیٹ ورک کے چیئرمین کی دولت کا اندازہ16.3ارب ڈالر(1630ارب روپے)لگایا گیا ہے اورآج بھی وہ گھر سے ہی لنچ بنا کر ساتھ لے کر جاتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اس نے بچپن ہی سے بچت کی عادت اپنائی اورآج ایک کامیاب زندگی گزار رہا ہے۔

    جین کوم
    Whatsappکے بانی جین کوم کی دولت کا اندازہ 6.8ارب روپے لگایا گیا ہے۔یوکرائن میں پیدا ہونے والاجین کوم بچپن ہی سے پیسہ کی قدر کرتا تھا۔وہ اور اس کا خاندان خیراتی اناج کھا کر گزارہ کرتے تھے اور یہ بات آج بھی وہ یاد رکھے ہوئے ہے اور اسی لئے وہ پیسے کی بہت زیادہ قدر کرتا ہے۔جب اس کی کمپنی اور فیس بک کے درمیان ڈیل ہورہی تھی تو اس نے فیس بک پر دباﺅ ڈالا کہ یہ جلد کی جائے۔اس کا کہنا تھا کہ اس کی بارسلونا کی فلائیٹ مس ہوجائے گی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ٹکٹ اس نے بہت زیادہ سفر کرنے کے بعد مفت حاصل کی تھی اور وہ اسے ضائع نہیں کرنا چاہتا تھا۔
     
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کاش کہ انگریزوں کی بجائے ہم حیات ِ صحابہ کو اپنے لیے مثال بناتے
     
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    صحیح مسلم

    43- باب فِي الْكَفَافِ وَالْقَنَاعَةِ:
    باب: کفایت شعاری اور قناعت پسندی کا بیان۔

    حدیث نمبر: 2426
    حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا ابو عبد الرحمن المقرئ ، عن سعيد بن ابي ايوب ، حدثني شرحبيل وهو ابن شريك ، عن ابي عبد الرحمن الحبلي ، عن عبد الله بن عمرو بن العاص ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ " قد افلح من اسلم، ‏‏‏‏‏‏ورزق كفافا، ‏‏‏‏‏‏وقنعه الله بما آتاه ".
    سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”مراد کو پہنچا اور چھٹکارا پایا اس نے جو اسلام لایا اور موافق ضرورت کے رزق دیا گیا اور اللہ تعالیٰ نے اس کو اپنی روزی پر قناعت دی۔“
     
  5. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    ہم ایسا کرنے کی کوشش کرتے ہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں