1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

’’اگر ریحام خان کو طلاق نہ دیتا تو . . .‘‘ ریحام خان کے الزامات کے بعد عمران خان نے جواب نہیں دیا لی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از کنعان, ‏13 فروری 2018۔

  1. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    ’’اگر ریحام خان کو طلاق نہ دیتا تو . . .‘‘ ریحام خان کے الزامات کے بعد عمران خان نے جواب نہیں دیا لیکن ان کے پہلے شوہر ڈاکٹراعجاز میدان میں کود پڑے، بجلیاں گرا دیں

    ڈیلی پاکستان،
    10 فروری 2018

    [​IMG]

    لندن، لاہور (ویب ڈیسک) ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز نے کہا ہے کہ میری سابقہ شادی شدہ زندگی کے 12 سال بہت برے اور مشکل گزرے، اگر میں انھیں طلاق نہ دیتا تو شاید میں بچ نہ سکتا۔


    دنیا نیوز کے مطابق ایک نجی ٹیلی وژن کو انٹرویو میں ڈاکٹر اعجاز کا کہنا تھا کہ ریحام خان کی جانب سے تشدد کے الزامات کی مجھے وضاحت کرنے کی ضرورت نہیں ہے، میں نے اپنے بچوں کی خاطر اس کے ساتھ 12 سال گزارے لیکن جب ہم دونوں کا گزارہ نہیں ہو سکا تو میں نے انھیں طلاق دیدی۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں ریحام خان کو طلاق نہ دیتا تو شاید بچ نہ سکتا۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اعجاز کی اہلیہ ڈاکٹر سماویہ کا کہنا تھا کہ مجھے دوسروں کی عزت کرنا آتی ہے اور اپنی کروانا بھی آتی ہے۔ اگر ڈاکٹر اعجاز مجھ پر تشدد کرتے ہوتے تو آج میں یہاں نہ بیٹھی ہوتی۔

    [​IMG]

    ریحام خان کی تعلیم کے بارے میں سوال کرتے ہوئے ڈاکٹر اعجاز نے بتایا کہ ریحام خان میرے سامنے بالکل بھی نہیں پڑھتی تھی، انہوں نے میرے سامنے کوئی ڈگری لی اور نہ ہی انھیں پڑھنے کا شوق تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری فیملی بہت اعلی تعلیم یافتہ ہے۔ ہماری فیملی میں تمام لوگ بہت پڑھے لکھے ہیں، ریحام خان ہماری فیملی میں سب سے کم تعلیم یافتہ تھیں۔

    ڈاکٹر اعجاز نے کہا کہ ریحام خان نے یہ بھی کہا کہ میں نے ان کو پڑھنے سے روکا اور وہ چھپ چھپ کر پڑھتی تھی لیکن میں نے اسے کیوں روکنا ہے اگر ایسی بات ہوتی تو میں کسی ان پڑھ سے شادی کر لیتا۔ میری دوسری بیوی بہت پڑھی لکھی ہے اور میں نے اس کو مکمل آزادی دی ہے اور زندگی کے ہر سٹیج پر سپورٹ کیا ہے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    عمران خان کی ریحام خان سے شادی کے بعد ہم لوگ جو یہاں رہتے ہیں سوچتے تھے زندگی میں شاید یہ عمران خان نے بہت بڑی غلطی کی ہے اور اس کا بھی اندیشہ ظاہر کرتے تھے کہ یہ شادی کامیاب نہیں ہو گی ۔جو لوگ یہاں رہتے ہیں جانتے ہیں کہ ریحام خان بی بی سی ٹی وی پر بطور ویدرگرل کام کرتی تھی اور جب وہ موسم کا حال بتاتی تھی تو ہم لوگ چینل تبدیل کر لیا کرتے تھے ۔ کیونکہ وہ اس قسم کا لباس پہنتی تھی کہ بطور پاکستانی ہمیں شرم محسوس ہوتی تھی ۔ گوری عورتیں ایسا لباس پہنتی ہیں لیکن ایک پاکستانی کو اس لباس میں دیکھ کر شرم آتی تھی ۔
     
  3. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    عمران خان 4 سالہ کارکردگی.... جمائما، ریحام خان، گلالیٔ، پنکی پیرنی...
     

اس صفحے کو مشتہر کریں