1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

’قد چھوٹا ہے فاسٹ باؤلر مت بنو‘

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏29 نومبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلر بلاول بھٹی نے جب کرکٹ شروع کی تو وہ وقار یونس جیسا تیز رفتار باؤلر بننا چاہتے تھے اور یہ مشورہ بھی ان کے شوق میں رکاوٹ نہ بن سکا کہ وہ فاسٹ باؤلر نہ بنیں کیونکہ ان کا قد چھوٹا ہے۔
    کیپ ٹاؤن میں اپنے پہلے بین الاقوامی ایک روزہ میچ میں 39 رنز اور تین وکٹوں کی شاندار میچ وننگ کارکردگی کے بعد جب بلاول بھٹی سے میرا رابطہ منیجر معین خان کے فون کے ذریعے ہوا تو اندازہ ہوگیا کہ چھوٹے قد کا یہ فاسٹ بالر بلند ارادوں کا مالک ہے۔
    بلاول بھٹی کا تعلق مرید کے سے ہے لیکن انھوں نے اپنی زیادہ تر کرکٹ گوجرانوالہ میں کھیلی۔ سیالکوٹ کی جانب سے دو سال فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کے بعد وہ سٹیٹ بینک سے ہوتے ہوئے سوئی گیس کی ٹیم میں آ گئے۔
    ’گھر والے میرے کھیلنے سے خوش نہیں تھے لیکن میرے ماموں مجھےگراؤنڈ لے جاتے تھے۔ جب میں مریدکے سےگوجرانوالہ گیا تو ڈسٹرکٹ کوچ انصر ظفر نے میری بہت حوصلہ افزائی کی۔ باسط علی سوئی گیس کی ٹیم کے کوچ ہیں جن سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے ان کا تجربہ میرے بہت کام آیا ہے۔‘
    "گھروالے میرے کھیلنے سے خوش نہیں تھے لیکن میرے ماموں مجھے گراؤنڈ لے جاتے تھے۔ جب میں مریدکے سے گوجرانوالہ گیا تو ڈسٹرکٹ کوچ انصر ظفر نے میری بہت حوصلہ افزائی کی۔ باسط علی سوئی گیس کی ٹیم کے کوچ ہیں جن سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے ان کا تجربہ میرے بہت کام آیا ہے۔"
    بلاول بھٹی
    نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے بلاول بھٹی کا سلیکشن غیرمتوقع نہیں تھا۔
    سیالکوٹ کی جانب سے 89 فرسٹ کلاس وکٹیں حاصل کرنے کے بعد بلاول بھٹی سوئی گیس کی جانب سے 17 فرسٹ کلاس میچوں میں 72 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
    ’میں نے زرعی ترقیاتی بینک کے خلاف میچ میں سنچری بنائی تھی ۔میچ کے بعد ہم اسلام آباد سے فیصل آْباد جا رہے تھے کہ کرکٹ بورڈ سے فون آیا اور مجھ سے پاسپورٹ مانگا گیا۔ میں سوچ رہا تھا کہ پاکستان اے ٹیم کا کوئی دورہ نہیں ہے پھر پاسپورٹ کیوں مانگا جا رہا ہے؟ باسط علی نے مجھ سے کہا کہ جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے منتخب ہوسکتا ہوں لہذا میں محنت کروں ۔ میں نے یوبی ایل کے خلاف 63 رنز بنائے اور اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں اسی دوران ٹیم کا اعلان ہوا جس میں میرا نام شامل تھا۔‘
    پاکستانی ٹیم میں پہلی بار شامل ہونے کی خوشی زیادہ تھی یا گھبراہٹ؟۔
    ’ میں بہت پرجوش تھا کیونکہ ہر کرکٹر کی دیرینہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی کرے ۔کوچ باسط علی حوصلہ بڑھا چکے تھے کہ بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں فرق صرف پریشر کا ہے ۔ سوئی گیس ٹیم میں مصباح الحق اور محمد حفیظ نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی ہے۔‘
    تیز رفتار بالنگ بلاول کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔
    ’ بہت زیادہ پریکٹس، جِم ٹریننگ اور اپنی خوراک کا خیال رکھتا ہوں۔ اپنی ٹریننگ سے کبھی غفلت نہیں برتی ہے۔
    http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2013/11/131129_bilawal_bhatti_interview_rwa.shtml
     
    اویس جمال لون نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں