1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

’زہریلا‘ پانی پینے سے ایک سو طالبات متاثر

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از امیر نواز خان, ‏20 اپریل 2012۔

  1. امیر نواز خان
    آف لائن

    امیر نواز خان ممبر

    شمولیت:
    ‏31 اگست 2011
    پیغامات:
    184
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    ’زہریلا‘ پانی پینے سے ایک سو طالبات متاثر
    آخری وقت اشاعت: بدھ 18 اپريل 2012 ,‭ 03:58 gmt 08:58 pst


    افغانستان کے صوبے تخار میں سکول کی ایک سو طالبات کو حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
    صوبے کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ سکول میں پانی پینے کے فوری بعد ان طالبات کی حالت خراب ہو گئی۔
    کابل میں محکمہ تعلیم کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ پانی میں زہر ملایا گیا تھا۔
    صوبہ تخار کے حکام کے مطابق اس واقعے میں وہ لوگ ملوث ہیں جو لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف ہیں۔
    اس طرح کے واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں لیکن ان میں زہر دینے کے واضح شواہد نہیں مل سکے تھے۔
    حکام کا کہنا ہے کہ چالیس طالبات کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ خاتون ٹیچرز سمیت ایک سو طالبات ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
    حکام کے مطابق ان طالبات اور ٹیچرز نے متلی، سردرد اور چکر آنے کی شکایت کی تھی۔
    صوبہ تخار میں محکمہ تعلیم کے ترجمان کے مطابق متاثرہ طالبات اور ٹیچرز کی عمریں چودہ سے تیس برس تک ہیں۔
    ترجمان کے مطابق اس واقعے میں وہ تنگ ذہن لوگ ملوث ہیں جو لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف ہیں۔ اور یہ صرف پہلا واقعہ نہ ہے۔ اس سے پہلے بھی اس طرح کے واقع جات ظہور پذیر ہو چکے ہیں۔
     
  2. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    جواب: ’زہریلا‘ پانی پینے سے ایک سو طالبات متاثر

    نبی اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی تعلیمات میں، عورتوں بچوں ،گرجوں میں عبادت کرنے والوں ، سن رسیدہ لوگوں ،اپاہجوں بیماروں اور ان لوگوں کو جنھوں نے جنگ میں کوئی حصہ نہیں لیاان کو قتل کرنا زندہ جلانا ، دھوکہ دہی اور مقتولین کا مثلہ بنانا، پھلوں کو خراب کرنا ؛کھیتیوں کو برباد کرنا گھروں کو آگ لگانا ،درختوں کو کاٹنا ؛پانی میں زہر ملانا جیسی حرکات کو ممنوع قرار دیا ہے۔ لہذا یہ حرکات جو اسلام میں منع ہیں وہ طالبان کے نزدیک کس طرح جائز ہو گئی ہیں؟
    دہشت گرد ون کو انسانیت کے مروجہ اصولوں کی بھی پرواہ نہ ہے اور یہ انسانیت کی تودن رات توہین کر رہے ہیں لہذا یہ مسلمان تو کجا انسان کہلانے کے بھی حقدار نہ ہیں۔
    پشون ولی کی روایت کے تحت ،عورتوں کی "ناموس" کی حفاظت طالبان کی ذمہ داری ہے اور انہوں نے یہ ذمہ داری کس حد تک نبھائی ہے؟
    پانی میں زہر ملانے جیسے واقعات کے پاکستان میں ظہور پذیر ہونے کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتا ہے کیونکہ دہشت گرد ایک جیسی طور طریقے اختیار کرنے میں شہرت رکھتے ہیں اور ان کی سوچ ایک جیسی ہوتی ہے۔
    تعلیم کو نظر انداز کرنے کے نتیجے میں پاکستان و افغانستان میں غربت ، پسماندگی ، جہالت اور انتہا پسندی و دہشت گردی جیسے مسائل مزید گھمبیر ہو جائینگے،۔
    تعلیم کے فروغ‌ سے ہم پاکستان مین دہشتگردی و انتہا پسندی کی عفریت پر قابو پا سکتےہین اور لوگ اس بات کو درست طور پرسمجھ سکیں گے کہ خرابی دین اسلام میں نہیں بلکہ اسلام کی اس غیر معقول اور تنگ نظر طالبانی تشریح میں ہے جس کا علاج، بہتر تعلیم سے ہی کیا جاسکتا ہے اور اسی میں پاکستان کی تعمیر و ترقی کی تعبیر مضمر ہے۔




    ----------------------------------------------
    پڑہئیے گا میرا تازہ ترین بلاگ:” افغانستان کے صوبہ تخار میں زہریلا پانی پینے سے سکول کی طالبات متاثر”

    http://www.awazepakistan.wordpress.com
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ’زہریلا‘ پانی پینے سے ایک سو طالبات متاثر

    بجا فرمایا۔۔ اللہ پاک ہمیں‌اسلامی کی امن و محبت سے مزین، ترقی و فلاح پر مبنی آفاقی اور سچی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں