1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

’دی ہیرلڈ‘ کی جانب سے مشال خان 2017ء کی اہم ترین شخصیت قرار

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از کنعان, ‏4 جنوری 2018۔

  1. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    ’دی ہیرلڈ‘ کی جانب سے مشال خان 2017ء کی اہم ترین شخصیت قرار

    [​IMG]
    پاکستان کے معروف ماہنامہ جریدے ’دی ہییرلڈ‘ کی جانب سے یہ اعزاز ہر سال رائے عامہ کی بنیاد پر اس شخصیت کو دیا جاتا ہے جنھوں نے کسی شعبے میں نمایاں کردار ادا کیا ہو اور اس کردار کی وجہ سے خبروں کا مرکز رہے ہوں۔

    اس دفعہ میگزین کی طرف سے 10 شخصیات کو ’پرسن آف دی ائیر‘ کے اعزاز کے لئے نامزد کیا گیا تھا جن میں مشال خان کے علاوہ سابق وزیر اعطم میاں نواز شریف، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، جسٹس آصف کھوسا، عائشہ گلالے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیھٹی اور ماہرہ خان کے نام شامل تھے۔

    ’دی ہییرلڈ‘ کے ایڈیٹر ان چیف، بدر عالم کا کہنا تھا کہ مشال خان کو سن 2017ء کی اہم ترین شخصیت کا اعزاز دینے کا فیصلہ، ملک کے مختلف حصوں میں کئے گئے سروے کے نتائج اور 10 ججوں پر مشتمل ایک پینل کے فیصلے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

    مشال خان کے والد اقبال خان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ لوگوں نے اس سروے کے ذریعے شعور، فکر اور روشنی کو ووٹ دیا ہے۔ یہ اعزاز اس سوچ اور فکر کی جیت ہے جس کو مشال خان فروغ دیتے تھے۔ لوگوں نے اس سوچ اور فکر کو رد کیا ہے جو پاکستان میں نوجوانوں کو تاریکی کی طرف لے کرجاتے ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ سروے کے نتائج سے ایک واضح پیغام جاتا ہے کہ لوگ انتہا پسندی اور لڑائی جھگڑوں سے تنگ آ چکے ہیں وہ امن اور انصاف چاہتے ہیں۔

    شعبہٴ صحافت کے طالب علم مشال خان کو اس سال اپریل میں مردان میں قائم باچہ خان یونیورسٹی میں توہین مذہب کے الزام میں ایک ہجوم نے تشدد کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

    اس کے بعد تحقیقات ہوئیں، گرفتاریاں ہوئیں اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی جس کی رپورٹ کے مطابق مشال پر لگنے والا توہین مذہب کا الزام غلط تھا۔ مردان پولیس کے مطابق، اس مقدمے میں اب تک 57 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ چار ملزمان بدستور روپوش ہیں۔ اسکے علاوہ، اب تک 40 گواہوں کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں۔ لیکن، عدالت کی طرف سے فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔

    مشال خان کے قتل کے بعد ان کی دو بہنوں کا تعلیمی سلسلہ خوف کی وجہ سے منقطع ہوگیا ہے اور اب وہ گھر میں پرائیوٹ تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

    ہم سب نیوز
    04-01-2018
     
    زنیرہ عقیل، ساتواں انسان اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    مردان پولیس نے مشال قتل کیس کے ایک اور ملزم اظہار عرف جونی کو تھانہ صدر کی حدود سے گرفتار کرلیا،ملزم کے پاس سے کلاشنکوف اورایک پستول برآمد ہوئی ہے، مشال قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 58 ہوگئی۔
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    ’دی ہیرلڈ‘ کی جانب سے مشال خان 2017ء کی اہم ترین شخصیت قرار """ کس بنیاد پر
    ایسا کون سا کارنامہ سرانجام دیا تھا مشال خان نے """ شعبہٴ صحافت کا طالب علم تھا اسلیے
     
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    سچ کیا تھا ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا
    لیکن ایک بات ضرور کہونگی کہ مشال مرحوم اور ملالہ جیسی شخصیات کی پزیرائی یہودی و صیہونی لابی زیادہ پر زور انداز میں کرتی ہیں
     
  5. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    وہ کسطرح
     
  6. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    امریکہ اور یورپ ایسی خبروں کو شہہ سرخیوں میں رکھتے ہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں