1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

’ایران کے خلاف بلاجھجھک طاقت کا استعمال کریں گے‘

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏5 مارچ 2012۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    ’ایران کے خلاف بلاجھجھک طاقت کا استعمال کریں گے‘

    امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ ایران کو ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے سے روکنے کے لیے طاقت کے استعمال میں جھجھکیں گے نہیں۔
    یہ بات انہوں نے اسرائیل کی حمایتی لابی سے خطاب میں کہی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ڈپلومیسی ابھی بھی کامیاب ہو سکتی ہے۔

    صدر اوباما نے مزید کہا کہ جنگ کے بارے میں دیے جانے والے بیانات سے اجتناب کیا جانا چاہیے۔
    اس سے قبل اسرائیل کے صدر سیمون پریز نے ایران کو ’دنیا کے لیے خطرہ‘ قرار دیا۔
    اوباما نے اسرائیلی لابی اریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی کی پالیسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’ایران کی قیادت کو معلوم ہونا چاہیے کہ میری پالیسی محدود کرنے کی پالیسی نہیں ہے بلکہ میری پالیسی ایران کو ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے سے روکنے کی ہے۔‘
    انہوں نے مزید کہا ’اپنی صدارت کے دوران میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ میں امریکہ اور اس کے مفادات کے تحفظ کے لیے بلا جھجھک طاقت کا استعمال کروں گا۔‘
    تاہم امریکی صدر نے کہا کہ ایران اس وقت تنہا رہ گیا ہے اور مذاکرات کے ذریعے ایران کو روکا جاسکتا ہے۔
    صدر اوباما نے کہا کہ ’پہلے ہی جنگ کے بارے میں کئی بیانات سامنے آچکے ہیں۔ پچھلے کئی ہفتوں میں ایسے بیانات سامنے آئے ہیں اور ایسے بیانات کا فائدہ صرف ایران کو ہو رہا ہے۔ وہ تیل کی قیمت چڑھا رہے ہیں اور اسی رقم سے وہ اپنا ایٹمی منصوبہ چلا رہے ہیں۔‘
    اسرائیلی صدر سیمون پریز نے اس سے قبل کہا کہ ایران دہشت گردی کا مرکز ہے اور وہ دہشت گردی کو سپانسر کرتا ہے اور مالی امداد کرتا ہے۔

    بشکریہ بی بی سی
     
  2. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    جواب: ’ایران کے خلاف بلاجھجھک طاقت کا استعمال کریں گے‘

    لگتا ہے اسرائیل نے امریکہ کو تباہی کے گڑھے میں دھکیلنے کی پوری تیاری کر لی ہے ۔ ہاہاہاہا۔ پہلے ہی افغانستان و عراق میں پھنسا بیٹھا ہے اوپر سے ایران ۔ یقینا اسکی بدبختی عروج کو پہنچ چکی ہے۔

    ویسے چاچو یہ خبر کہاں سے لی ہے؟ کسی اخبار سے یا اپنے الہام سے ؟
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ’ایران کے خلاف بلاجھجھک طاقت کا استعمال کریں گے‘

    ہاہاہاہا لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں‌مانے گا اور صدیقی بھائی خبر کا ماخذ دے دی اکریں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں