1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

’اہلِ سنت و الجماعت پر پابندی عائد‘

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از زبیراحمد, ‏10 مارچ 2012۔

  1. زبیراحمد
    آف لائن

    زبیراحمد خاصہ خاصان

    شمولیت:
    ‏6 فروری 2012
    پیغامات:
    307
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    بی بی سی کو حاصل ہونے والی ایک دستاویز کے مطابق پاکستان کی حکومت نے ماضی میں سپاہِ صحابہ کے نام سے سرگرم رہنے والی مذہبی تنظیم اہل سنت و الجماعت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیےگئے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو شبہ ہے کہ اہل سنت والجماعت سابقہ کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے لہٰذا وفاقی حکومت نے اس جماعت کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے شیڈول ایک میں شامل کر دیا ہے۔
    وفاقی حکومت نے یہ نوٹیفیکشن چاروں صوبائی حکومتوں اور متعلقہ محکموں کو بھی بھیج دیا ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے اہل سنت والجماعت پر پابندی کے حوالے سے بات کرنے کے لیے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی کامیابی نہیں ہو سکی۔

    اہل سنت والجماعت جہاد پر یقین رکھنے والی مذہبی جماعتوں کے اتحاد پاکستان دفاع کونسل کی اہم جماعت ہے۔ اس اتحاد نے پچھلے دنوں لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں اجتماعات کیے تھے جس پر امریکہ اور انسانی حقوق کمیشن نے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

    اہل سنت والجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی نے پابندی کے فیصلے سے لاعلمی ظاہر کی ہے۔

    بی بی سی اردو کے ریاض سہیل سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ پرامن لوگ ہیں اور اپنے کارکنوں کو کنٹرول کر کے دفاعِ پاکستان میں مصروف ہیں۔

    ان کے مطابق ’امریکہ اور امریکہ نواز جو اس ملک میں بیٹھے ہوئے ہیں انہیں یہ ناگوار گزرا ہوگا۔ اس وقت ہم پر جو پابندی عائد کرتا ہے وہ حقیقت میں پاکستان پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کرتا ہے‘۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق جماعت کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے شیڈول ایک میں شامل کیا گیا ہے

    اہل سنت والجماعت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے ہمیشہ آئینی راستہ اختیار کیا ہے اور کبھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی بات نہیں کی اور اگر کوئی پابندی آئےگی تو وہ قانون کا سہارا لیں گے۔

    یاد رہے کہ تنظیم اہل سنت والجماعت بارہ جنوری دو ہزار دو کو جنرل پرویز مشرف کی جانب سے دیگر پانچ جماعتوں کے ساتھ سپاہ صحابہ پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد سامنے آئی تھی

    سپاہِ صحابہ کی بنیاد انیس سو پچاسی میں رکھی گئی تھی اور یہ جنرل پرویز مشرف کے دورِ اقتدار سے پہلے عام انتخابات میں حصہ بھی لیتی رہی ہے۔

    سپاہ صحابہ کے ہی کچھ کارکنوں نے بعد میں لشکر جھنگوی کے نام سے گروہ تشکیل دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گروہ فرقہ وارانہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے اور اس کے طالبان سے بھی تعلقات ہیں۔ اہل سنت والجماعت اس گروہ سے لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سےاہل سنت والجماعت پر پابندی کے حوالے سے بات کرنے کے لیے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی کامیابی نہیں ہو سکی۔
     
  2. سیفی خان
    آف لائن

    سیفی خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 اپریل 2011
    پیغامات:
    200
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ’اہلِ سنت و الجماعت پر پابندی عائد‘

    السلام علیکم
    اگر واقعی حکومت نے ایسا کوئی فیصلہ کیا ہے تو یہ فیصلہ قابل مذمت ہے ۔ ۔
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ’اہلِ سنت و الجماعت پر پابندی عائد‘

    دہشت گردی کسی بھی روپ میں ہو قابل مذمت ہے۔ اور دہشت گرد انسانیت کا ناسور ہیں جن سے انسانیت کو چھٹکارا دلانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام ہر سطح پر اور ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔
     
  4. امیر نواز خان
    آف لائن

    امیر نواز خان ممبر

    شمولیت:
    ‏31 اگست 2011
    پیغامات:
    184
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ’اہلِ سنت و الجماعت پر پابندی عائد‘

    نعیم بھائی:
    میں آپ سے سو فیصد اتفاق کرتا ہوں۔
     
  5. ارشادمان
    آف لائن

    ارشادمان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جنوری 2010
    پیغامات:
    238
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ’اہلِ سنت و الجماعت پر پابندی عائد‘

    نعیم بھائی میں بھی آپ سے متفق ہوں
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ’اہلِ سنت و الجماعت پر پابندی عائد‘

    السلام علیکم۔ محترم برادران گرامی
    تائید کے لیے بہت شکریہ ۔ بلاشبہ امن و محبت کی تعلیمات والا دین ہی سچا دین اسلام ہے اور رحمت اللعالمین سیدنا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑا دنیا میں امن و محبت کا پیامبر کوئی نہیں ۔ قرآن حکیم سے بڑا امن و محبت کی تعلیمات کا نصاب کوئی نہیں

    اللہ پاک ہمیں جہالت ، تعصب، انتہا پسندی، ذاتی مفادات اور کفر کے ہاتھوں میں کھیلنے کے عمل سے اسلام کے ماتھے پر دہشت گردی جیسا مکرہ کلنک لگانے والی سوچ و فکر سے دور رکھے۔ اور بطور مسلمان امن و محبت ، اخوت و رواداری کا پیکر بنائے۔ آمین ثم آمین
     
  7. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ’اہلِ سنت و الجماعت پر پابندی عائد‘

    حکومتی سطح پر اس اطلاع کی تردید ہو چکی ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں