1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

’انسداددہشتگردی آپریشن نے پاک فوج کوبہترین جنگ لڑنے والی فوج بنادیا‘

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏1 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ’انسداددہشتگردی آپریشن نے پاک فوج کوبہترین جنگ لڑنے والی فوج بنادیا‘
    [​IMG]
    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی آپریشن نے پاک فوج کو بہترین جنگ لڑنے والی فوج بنا دیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا کی ویب ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان رینجرز پنجاب ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔ آرمی چیف کو بارڈر کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔



    قوم کا کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی دنیا کیلئے پیغام ہے: آرمی چیف

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی آپریشن نے پاک فوج کو بہترین جنگ لڑنے والی فوج بنا دیا۔ پاک فوج کے جوانوں پر فخر ہے جو قوم کے اعتماد پر پورا اتر رہے ہیں، ہم پر عزم رہیں گے۔

    یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی آرمی چیف نے گوجرانوالہ کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا تھا۔ دورے کے دوران آرمی چیف کو بریفنگ بھی دی گئی تھی۔

    گوجرانوالہ ہیڈ کوارٹرز دورے کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی دنیا کے لیے پیغام ہے۔ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال خطے میں امن کیلئےخطرہ ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں