1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

’انسان دس بنیادی بوئیں سونگھ سکتا ہے

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏23 ستمبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انسان جو ہزاروں قسم کی بو سونگھ سکتا ہے انہیں دس بنیادی درجوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
    بیٹس کالج کے پروفیسر جیسن کاسترو اور یونیورسٹی آف پٹس برگ کے پروفیسر چکارا نے ان خوشبوؤں اور بدبوؤں کے بنیادی اجزا کی شناخت کے لیے کمپیوٹر پروگرام کی مدد لی۔
    ایک سائنسی جریدے سے بات کرتے ہوئے ان دونوں سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے 144 بوؤں کا تجزیہ کیا جس سے پتا چلا کہ انھیں دس بنیادی درجوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
    تاہم ان کی اس دریافت کو متنازع قرار دیا گیا ہے۔
    پروفیسر کاسترو کا کہنا ہے کہ ’آپ کے پاس دس بنیادی اقسام ہیں اور اگر آپ ان دس اقسام کے بارے میں جانتے ہیں تو آپ ان کی مدد سے کسی بھی قسم کی خوشبو بنانے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔‘
    انہوں نے کہا کہ ’ہم کسی بُو کی کیمیائی ساخت کی بنیاد پر شناخت کا مسئلہ تو حل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے لیکن ہمیں امید ہے کہ ایسا ممکن ہے۔‘
    ان کا کہنا تھا کہ اب ضروری ہے ان کے اس خیال کو پرفیومز اور روزمرہ کی زیادہ پیچیدہ خوشبوؤں یا بدبوؤں پر لاگو کر کے دیکھا جائے۔
    پروفیسر کاسترو نے کہا کہ درحقیقت کوئی بھی قدرتی بو دس مختلف اقسام کا مجموعہ ہو سکتی ہے۔
    بوؤوں کی سائنس کے برطانوی ماہر پروفیسر ٹم جیکب کا کہنا ہے کہ ’1950 کی دہائی میں جان آمور نامی سائنسدان نے یہ خیال پیش کیا تھا کہ بو کو مالیکیولوں کی ساخت اور حجم کی بنیاد پر سات درجوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ’بعد میں انہوں نے اپنا یہ خیال واپس لے لیا تھا تاہم مجھے یقین ہے کہ کاسترو کا مقالہ بہت سے کارآمد خیالات کو جنم دے گا۔‘
    http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2013/09/130919_human_smell_zs.shtml
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اچھی اور مفید تحریر ہے @پاکستانی55 بھائی ۔ لیکن ایسی تحریروں کے لیے جنرل سائنس یا میڈیکل سائنس جیسے چوپال موجود ہیں۔ شکریہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں