1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

‘میگا کرپشن کیسز میں بیرون ممالک سے شواہد اکٹھے کرنے میں وقت درکار ہے’

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏25 جنوری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ‘میگا کرپشن کیسز میں بیرون ممالک سے شواہد اکٹھے کرنے میں وقت درکار ہے’

    قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے میگا کرپشن کیسز میں بیرون ممالک سے شواہد اکٹھے کرنے میں وقت درکار ہے۔

    نیب اعلامیہ کے مطابق چئیرمین نیب نے کہا ہے کہ وائٹ کالر کرائم اور اسٹریٹ کرائم میں فرق ہوتا ہے۔ وائٹ کالر کرائم کی تفتیش کے لئے وقت درکار ہوتا ہے، کئی بار شواہد بیرون ملک سے بھی حاصل کرنا ہوتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ فالودہ، چھابڑی اور پاپڑ والا کے نام پر اربوں کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ اس کے علاوہ شوگر اور گندم سکینڈل کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    چئیرمین نیب نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے کرپشن کو بڑی لعنت قرار دیا تھا۔ احتساب عدالتوں میں شواہد کی بنیاد پر ریفرنس دائر کئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کیلئے جعلی اکاؤنٹس کا سہارا لیا گیا۔ میگا کرپشن کیسز میں بیرون ممالک سے شواہد اکٹھے کرنے میں وقت درکار ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں