1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

۔::میری پسند۔::۔

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از بجو, ‏30 اگست 2007۔

  1. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    نعیم بھائی ۔ بہت خوبصورت بات کی ۔
    یعنی انسان کوئی بھی کلام سنے تو اس سے عشقِ حقیقی کی طرف دھیان ہو جائے۔ یہ بہت بڑی نعمت ہے۔ ماشاءاللہ
     
  2. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    رو پڑا ہوں تو کوئی بات ہی ایسی ہوگی
    میں کہ واقف تھا ترے ہجر کے آداب سے بھی
     
  3. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    بہت ہی دیر لگتی ہے۔۔۔۔

    بسا اوقات۔۔۔
    نظروں سے کوئی منظر ہٹانے میں،
    کسی ٹھہرے ہُوئے آنسو،
    کو پلکوں سے گِرانے میں،
    کوئی اُجڑی ہُوئی بستی،
    دوبارہ پھر بسانے میں،
    وفا کی سخت راہوں پر،
    نیا ساتھی بنانے میں،
    اُسے پھر آزمانے میں،
    بہت ہی دیر لگتی ہے۔
    بہت ہی دیر لگتی ہے۔

    (شاعر نامعلوم)
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہوائے شوق کے رنگیں دیار جلنے لگے
    ہوئی جو شام تو جھکڑ عجیب چلنے لگے

    نشیبِ در کی مہک راستے سجانے لگی
    فرازِ بام کے مہتاب دل میں ڈھلنے لگے

    وہاں رہے تو کسی نے بھی ہنس کے بات نہ کی
    چلے وطن سے تو سب یار ہاتھ ملنے لگے

    ابھی ہے وقت چلو چل کے اسکو دیکھ آئیں
    نہ جانے شمسِ رواں کب لہوُ اگلنے لگے

    منیر پھول سے چہرے پہ اشک ڈھلکے ہیں
    کہ جیسے لعل سمِ رنگ سے پگھلنے لگے

    (منیر نیازی)​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں