1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یہ ہے لندن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وردہ بلوچ

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏19 جنوری 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    یہ ہے لندن
    وردہ بلوچ
    ٭ لندن میں عالمی ورثے کی فہرست میں شامل 4 عمارتیں موجود ہیں: (1) ٹاور آف لندن، (2)کیو باغات، (3) ویسٹ منسٹر محل، ویسٹ منسٹر ایبے اور سینٹ مارگریٹ چرچ، (4) میری ٹائم گرینوِچ۔ ٭ لندن میں 170 سے زیادہ عجائب گھر ہیں۔ ٭ پندرھویں صدی میں طاعون سے یورپ کی ایک تہائی آبادی (اڑھائی کروڑ افراد) ہلاک ہوئی۔ اس وبا کا لندن پر بالخصوص اثر پڑا کیونکہ یہاں نکاسی کا انتظام اچھا نہیں تھا اور گلیاں تنگ و تاریک تھیں۔ ٭ ولیم فاتح نے 1066ء کے آخر میں ٹاور آف لندن کو شاہی محل اور دفاع کے لیے تعمیر کرایا تھا۔ ٹاور آف لندن پر 26 افراد کو سزائے موت دی گئی۔ ان میں آخری فرد جرمن جاسوس جوزف جیکبز تھا جسے 1941ء میں موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ ٭ لندن کا شمار سب سے متنوع شہروں میں ہوتا ہے۔ اس کی آبادی 90 لاکھ کے قریب ہے اور اس میں مجموعی طور پر 300 سے زیادہ زبانیں بولی جاتی ہیں۔ ٭ 1665ء میں بوبانک طاعون کے پھیلنے سے ایک لاکھ لندن والے ہلاک ہوئے۔ ٭ خیال کیا جاتا ہے کہ ایلڈ گیٹ سٹیشن کے نیچے ایک ہزار افراد دفن ہیں۔ انہیں طاعون کی وبا کے دوران اجتماعی قبروں میں دفن کیا گیا تھا۔ ٭ ملکہ برطانیہ کو شہر میں داخل ہونے کے لیے لارڈ میئر آف لندن کی اجازت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ٭ ہر سال 10 لاکھ سے زائد افراد ویسٹ منسٹر ایبے جاتے ہیں۔ اس کا رسمی نام کالجیٹ چرچ آف سینٹ پیٹر ایٹ ویسٹ منسٹر ہے۔ ٭ ویسٹ منسٹر ایبے میں 3300 سے زائد افراد دفن ہیں۔ ان میں 17 بادشاہوں کے علاوہ ازہاک نیوٹن، الزبتھ اول، چارلس ڈارون، چارلس ڈکنز، ڈاکٹر سیموئل جونسن، جیفرے چاؤسر اور ’’نامعلوم جنگجو‘‘ شامل ہیں۔ ٭ 1952ء میں کوئلے، دھوئیں اور موسم کے ملاپ سے پیدا ہونے والی زہریلی سموگ کے براہ راست اثر سے شہر کے 4 ہزار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ بیمار ہونے کی والوں کے تعداد ایک لاکھ کے قریب تھی۔ جدید تخمینوں کے مطابق اس سموگ کے طویل المدت اثرات نے ایک لاکھ 20 ہزار افراد کی جان لی۔ ٭ لندن کا قدیم ترین گھر ’’14 کلاتھ فیئر‘‘ کہلاتا ہے۔ یہ 1597ء سے 1614ء کے درمیان تعمیر ہوا۔ یہ ان چند مکانات میں سے تھا جو 1666ء میں شہر میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ میں بچ گئے۔ ٭ لندن واحد شہر ہے جس نے تین جدید گرمائی اولمپک کھیلوں کی میزبانی کی۔ ٭ ایک سال میں لندن کی بسیں کرۂ ارض کے محیط کی لمبائی سے 12,128 گنا زیادہ سفر کرتی ہیں، یہ فاصلہ 30 کروڑ 20 لاکھ میل بنتا ہے۔ ٭ لندن کے زیرزمین نظام نقل و حمل میں روزانہ 30لاکھ افراد سفر کرتے ہیں لیکن تاحال ان میں صرف تین بچوں کی پیدائش اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ان میں سب سے مشہور نیوز پریزنٹر اور سابق قانون دان، اداکار و سیاست دان جیری سپرینگر ہے۔ ٭ ایک بس ڈرائیور کا بیٹا صادق خان لندن کا پہلا مسلمان میئر بنا۔​
     
  2. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    لندن میں موجود 4 عالمی ورثے
    { 1 } ٹاور آف لندن
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
    [​IMG]
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
    [​IMG]
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    { 2 } کیو باغات
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
    [​IMG]
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
    [​IMG]
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    { 3 } ویسٹ منسٹر محل ، ویسٹ منسٹر ایبے اور سینٹ مارگریٹ چرچ
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
    [​IMG]
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
    [​IMG]
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    { 4 } میری ٹائم گرینوچ
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
    [​IMG]
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
    [​IMG]
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ
    خوب صورت اضافے کا شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں