1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یہ نوازشیں یہ عنائتیں غمِ دوجہاں سے چھڑا دیا ۔۔خالد محمود خالد نقشبندی مجددی

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏7 مئی 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    یہ نوازشیں یہ عنائتیں غمِ دوجہاں سے چھڑا دیا
    غمِ مصطفیٰﷺ ترا شکریہ مجھے مرنا جینا سکھا دیا

    وہ خدا ہے جس کا خیال بھی مری ہر پہنچ سے بلند ہے
    وہ نبیﷺ کا حُسن و جمال ہے کہ خدا کا جس نے پتہ دیا

    مرا سوز لذتِ زندگی مرے اشک میری بہار ہیں
    یہ کرم ہے عشقِ رسولﷺ کا مجھے درد نے بھی مزا دیا

    کہاں میں کہاں تری آرزو کہاں میں کہاں تری جستجو
    تو قریب تھا تو قریب ہے جو حجاب تھا وہ اٹھا دیا

    تو کریم کتنا عظیم ہے تو رؤف ہے تو رحیم ہے
    کوئی بھیک مانگنے آ گیا تو ضرورتوں سے سوا دیا

    جو ملال میرا ملال تھا تمہیں اس کا کتنا خیال تھا
    کہ اجڑ گیا تھا دیارِ دل اسے تم نے آ کے بسا دیا

    وہ نگاہ کتنی حسین تھی جو تجلیوں کی امین تھی
    کہ جہاں پہ حُسنِ بلال کا نیا نقش جس نے جما دیا

    میں ہوں اپنے حال میں مطمئن میں کسی کو کیسے بتاؤں گا
    یہ معاملات ہیں راز کے مجھے ان کے عشق نے کیا دیا

    ترے ذکر و فکر سے زندگی بہر اعتبار ہے بندگی
    یہ کرم ہے مری نگاہ میں مرا اعتبار بڑھا دیا

    وہ گھڑی بھی آئے کہ خواب میں وہ دکھائیں اپنی تجلیاں
    میں کہوں کہ آج حضورﷺ نے مرا بختِ خفتہ جگا دیا

    یہ تمہارا خالدِؔ بےنوا ہے سرور و کیف کا واسطہ
    اسے ڈھونڈنے لگے میکدے اسے کیسا جام پلا دیا
    -------
    خالد محمود خالد نقشبندی مجددی
    قدم قدم سجدے ۔ مجموعہ نعت
    صفحہ نمبر۔ 68 تا 69​
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کوبھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں