1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یہ مُجھ پہ کرم اُنﷺ کا ہے، یہ اُنﷺ کی عطا ہے ۔۔ شیخ صدیق ظفرؔ

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏24 اگست 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    یہ مُجھ پہ کرم اُنﷺ کا ہے، یہ اُنﷺ کی عطا ہے
    بن مانگے ہی خیرات سے کشکول بھرا ہے

    بُت خانے بہت، جھوٹے خُداؤں کی تھی بھرمار
    محبوبِ خُداؐ نے یہ کہا ’ایک خُدا ہے ‘

    سرکارﷺ کے صدیق ہیں، صدیقؓ و عمرؓ بھی
    عثمانِ غنیؓ اور علیؓ شیرِ خُدا ہے

    برسائیے پھر ابرِ کرم، اے شہِ بطحاؐ!
    مسموم ہوئی پھر سے زمانوں کی فضا ہے

    فرعونِ زماں پھر سے گرہیں ڈال رہے ہیں
    قرآن کی تعلیم ہی بس عُقدہ کشا ہے

    یاد آئی بہت پھر سے نواسۂ نبیﷺ کی
    نمناک ہے پھر آنکھ تو پھر زخم ہرا ہے

    ہر آن ظفرؔ بھرتی ہیں یاں جھولیاں سب کی
    سرکارﷺ کا در ہے، یہ درِ جُود و سخا ہے
    ٭٭٭
    خزینۂ حمد و نعت ﷺ ۔۔۔ شیخ صدیق ظفرؔ

     
    محمد شہزاد اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں