1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ساتواں انسان, ‏26 جنوری 2018۔

  1. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    یہ محلوں یہ تختوں یہ تاجوں کی دنیا
    یہ انساں کے دشمن سماجوں کی دنیا
    یہ دولت کے بھوکے رواجوں کی دنیا
    یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

    ہر ایک جسم گھائل ہر ایک روح پیاسی
    نگاہوں میں الجھن دلوں میں اداسی
    یہ دنیا ہے یا عالم بد حواسی
    یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

    یہاں ایک کھلونا ہے انساں کی ہستی
    یہ بستی ہے مردہ پرستوں کی بستی
    یہاں پر تو جیون سے ہے موت سستی
    یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

    جوانی بھٹکتی ہے بد کار بن کر
    جواں جسم سجتے ہیں بازار بن کر
    یہاں پیار ہوتا ہے بیوپار بن کر
    یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

    یہ دنیا جہاں آدمی کچھ نہیں ہے
    وفا کچھ نہیں دوستی کچھ نہیں ہے
    جہاں پیار کی قدر ہی کچھ نہیں ہے
    یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

    جلا دو اسے پھونک ڈالو یہ دنیا
    میرے سامنے سے ہٹا لو یہ دنیا
    تمہاری ہے تم ہی سنبھالو یہ دنیا
    یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے
    ( ساحر لدھیانوی )
     
    حنا شیخ 2 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں