1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یہ جُود و کرم آپؐ کا ہے، فیض و عطا ہے ۔۔ شیخ صدیق ظفرؔ

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏24 اگست 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    یہ جُود و کرم آپؐ کا ہے، فیض و عطا ہے
    سُوکھا ہوا اک پیڑ ہرا پھر سے کیا ہے

    الطاف و عنایاتِ خُدا، عشقِ محمدﷺ
    سب کچھ ہے مرے پاس، یہ سب اُنؐ کا دیا ہے

    محبوبؐ کی خاطر ہی بنایا گیا سب کچھ
    محبوبؐ خُدائی کا، وہ محبوبِ خُدا ہے

    تاریک جہاں سارے ہوئے جس سے مُنوّر
    سرکارﷺ کے انوار کا روشن وہ دیا ہے

    سرکارﷺ نے بھٹکے ہوئے لوگوں کو بتایا
    معبود ہے اللہ ہی، وہی سب سے بڑا ہے

    اک بندۂ مسکین کو دربان بنا کر
    سرکارﷺ نے کتنا بڑا احسان کیا ہے

    سرکارﷺ کی چوکھٹ سے ظفرؔ سر نہ اُٹھانا
    یوں تیرا بھلا ہو گا، یہی اُنؐ کی رضا ہے
    ٭٭٭
    خزینۂ حمد و نعت ﷺ ۔۔۔ شیخ صدیق ظفرؔ
     
    محمد شہزاد اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں