1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یہ جو مہتاب کا جھومر فلک تیری جبیں پر ہے ۔ منظر چشتی

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏24 مئی 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    یہ جو مہتاب کا جھومر فلک تیری جبیں پر ہے
    فدا وہ بھی مرے سرکار کے روئے حسیں پر ہے

    عمل پر کیا کریں، تکیہ بس اس حسن یقیں پر ہے
    گنہ گاروں کی بَخشِش رحمۃ للعالمیں پر ہے

    کوئی پوچھے اگر مجھ سے یہاں جنت کہیں پر ہے ؟
    تو میں بے ساختہ کہہ دوں عرب کی سرزمیں پر ہے

    فلک اترا نہ تو مہتَاب يا خُورشید و انجُم پر
    فَروزَاں ہیں یہ جِس کے نُور سے وُہ اِس زَمیں پر ہے

    خدا و مصطفٰی کے حکم پر چھوڑا جنہوں نے گھر
    تصدق میری جاں أن سب وطن کے تارکیں پر ہے

    نگاہ نازنیں ایک ایک عاصی پر ہے محشر میں
    نگہ ایک ایک عاصی کی نگاہ نازنیں پر ہے

    زنان مصر جس کے حسن پر قربان ہیں منظر
    وہ یوسف شیفتہ سرکار کے روئے حسیں پر ہے

    منظر چشتی
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں