1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یہ جفائے غم کا چارہ، ــــــــ فیض احمد فیضؔ

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏5 اکتوبر 2016۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    یہ جفائے غم کا چارہ، وہ نِجات دل کا عالم
    ترا حُسن دستِ عیسٰیؑ، تری یاد رُوئے مریمؑ

    دل و جاں فدائے راہے کبھی آ کے دیکھ ہمدم
    سرِ کُوئے دل فِگاراں شبِ آرزو کا عالم

    تری دِید سے سوا ہے ترے شوق میں بہاراں
    وہ چمن جہاں گِری ہے تری گیسوؤں کی شبنم

    یہ عجب قیامتیں ہیں تری رہگُزر میں گُزراں
    نہ ہُوا کہ مَر مِٹیں ہم، نہ ہُوا کہ جی اُٹھیں ہم

    لو سُنی گئی ہماری، یُوں پِھرے ہیں دن کہ پِھر سے
    وہی گوشۂ قفس ہے، وہی فصلِ گُل کا ماتم

    فیض احمد فیضؔ
     
    سید شہزاد ناصر اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں