1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یہ بزمِ کائنات ہے سرکار ﷺ کے سبب ۔ ڈاکٹر محمد سرور قادری الہ آباد

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏18 مئی 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    یہ بزمِ کائنات ہے سرکار کے سبب
    سب روشنی ہے صاحبِ انوار کے سبب

    سَازِ نَفَس ہے یادِ مدینہ سے منسلک
    قائم بَہارِ زِیست ہے اِس تار کے سبب

    دیدارِ مصطفیٰ کے تَصوُّر نے دور کی
    وَحشَت جو تھی لحِد کی شبِ تار کے سبب

    مَحشَر کی دھوپ، بارِ گُنَہْ، شورِ دَار و گیر
    سب دور غم ہوئے نِگَہِ یار کے سبب

    بیشک رِدائے مُصطفیٰ عاشق نے پائی ہے
    اپنے حسین نعتیہ اشعار کے سبب

    ہم اہلِ حق کو ناز ہے محشر میں بالیقیں
    "جنت ملے گی الفتِ سرکار کے سبب"

    تو بے حساب بخش دے سرور کو اے خدا
    آقا کے اشکہائے گُہربار کے سبب
    -----
    از۔۔۔ڈاکٹر محمد سرور قادری
    الہ آباد
     
    زنیرہ عقیل اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں