1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یہ آرزو نہیں کہ مجھے سیم و زر ملے ۔ خالد محمود خالد نقشبندی مجددی

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏7 مئی 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    یہ آرزو نہیں کہ مجھے سیم و زر ملے
    سب کچھ ہی وار دوں جو ترا سنگِ در ملے

    مانگو دعا کہ قربِ شہِ بحر و بر ملے
    نعمت یہی ہے صاحبِ نعمت اگر ملے

    آسان نہیں ہے جلوہء سرکارﷺ دیکھنا
    اس کے لیے ہے شرط کہ تابِ نظر ملے

    ہم کو بھی دردِ عشقِ محمدﷺ کی بھیک دے
    یارب ہمیں بھی صدقئہ خیرالبشرﷺ ملے

    شامل کرو دعا میں وسیلہ درود کا
    گر چاہتے ہو تم کہ دعا کو ثمر ملے

    جس انجمن میں ان کا سگِ بے ہنر گیا
    اٹھ کر بڑے تپاک سے اہلِ ہنر ملے

    یہ میری آرزو ہے رہے آرزو کی لاج
    سوز و گدازِ عشق ملے چشمِ تر ملے

    جو غمِ شبِ فراق سے خالدؔ ہوئے طلوع
    ان کے جلو میں ہم کو تو شمس و قمر ملے
    -------
    خالد محمود خالد نقشبندی مجددی
    قدم قدم سجدے ۔ مجموعہ نعت
    صفحہ نمبر۔ 126
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کوبھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں