1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یہیں ہیں ماہ واختر کہکشاں، سورج یہیں پر ہے ۔ کفیل فتحپوری

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏23 مئی 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    یہیں ہیں ماہ واختر کہکشاں، سورج یہیں پر ہے
    بشکل طیبہ اپنا آسماں روئے زمیں پر ہے

    عبادت پر نہیں تکیہ بھروسا ہےشفاعت پر
    خدا کا فیصلہ سرکار کی ،،ہاں،، پر،، نہیں،، پرہے

    امانت کایہ بھاری بوجھ تھاان کےہی کاندھوں پر
    یہی بار گراں اب بھی شہ دنیاودیں پر ہے

    ہیں جتنی اعلٰی قدریں میرے آقا سبکےجامع ہیں
    جمال لفظ ومعنی ختم، ختم المرسلیں پر ہے

    زباں پر،،رب ھب لی امتی،،ہے روز اول سے
    نگاہ رحمت خیرالوری ہردم ہمیں پر ہے

    کہاں اندازہ کر سکتا ہے کوئی ان کی رفعت کا
    کہ جن کا نقش پا عرش معلیٰ کی جبیں پر ہے

    نہ گھبرانا کفیل بے عمل انجام محشر سے
    ،،گنہگاروں کی بخشش رحمت للعالمیں پر ہے

    کفیل فتحپوری
    مدرسہ۔شمس العلوم ۔
    سنگاؤں ۔فتحپور۔یو۔پی
     
    پاکستانی55 اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں