1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یہودیوں کیجانب سے بیت المقدس کی بنیادیں کھو کھلا کر نے کا ان

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از الف, ‏7 فروری 2009۔

  1. الف
    آف لائن

    الف ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اگست 2008
    پیغامات:
    398
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    یہودیوں کیجانب سے بیت المقدس کی بنیادیں کھو کھلا کر نے کا انکشاف
    جنگ نیوز


    بیت المقد س …مسجد اقصی کی تعمیر و مرمت کے ذمہ دار ادارے اقصی فاؤنڈیشن نے مسجد اقصی کی بنیادوں کے نیچے ایک نئی سرنگ کے کھودے جانے کا انکشاف کیا ہے- اقصی فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایاگیا ہے کہ مسجد اقصی کی بائیں جانب سلوان کے علاقے میں اسرائیلی محکمہ آثار قدیمہ کے مالی تعاون سے یہ سرنگ انتہا پسند تنظیم ”العاد“ نے کھودی ہے جس کا مقصد قبلہ اول کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنا اور اس کے نتیجے میں اسے زمیں بوس کرنا ہے- سلوان کے مقام پر کھودی گئی یہ سرنگ یہودیوں کی جانب سے مسجد اقصی کو شہید کرنے کے لیے ماضی میں کھودی گئی ان سرنگوں کی کڑی ہے، جن کا مقصد مسجد اقصی کو شہید کر کے اس کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی راہ ہموار کرنا ہے-اس سے قبل مسجد اقصی کے جنوب مغربی حصے میں کئی زیر زمین سرنگوں کے کھودے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے-دوسری جانب اقصی فاؤنڈیشن نے یہودیوں کی جانب سے کھودی گئی سرنگوں کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں ،جن سے ان کے خطرناک ہونے کی نوعیت کا اندازہ ہوتا ہے-اقصی فاؤنڈیشن نے یہودیوں کی اس سازش پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالم اسلام کی توجہ اس خطرے کی جانب مبذول کراتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہودیوں کو ان سازشوں سے روکا نہ گیا تو مسجد اقصی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا- مسلم امہ کو اس خطرے کے سد باب کے لیے ٹھوس اقدامات پر مبنی حکمت عملی تشکیل دے کر قبلہ اول کی حفاظت کو یقینی بنانا ہوگا-

    جنگ رپورٹ
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اللہ تعالی حفاظت کرنے والا ھے اپنے بندوں کی اور اپنے گھروں کی
     
  3. عبدمنیب
    آف لائن

    عبدمنیب ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2008
    پیغامات:
    40
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جس دن مسجد اقصیٰ گرا دی جائے گی۔ اسی دن سے آرمیگڈون شروع ہو جائے گی۔
     
  4. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    السلام علیکم ۔ علامہ عبد منیب صاحب ۔
    مسجد گرائی نہیں جاتی معاذاللہ ۔ ایسے حادثے کو " شہید" کیا جانا کہتے ہیں۔
    اور آپ اپنے پیشین گوئیوں‌کے ذرائع یا بنیاد واضح فرما سکتے ہیں ؟
     
  5. عبدمنیب
    آف لائن

    عبدمنیب ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2008
    پیغامات:
    40
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    قرآن حکیم میں سورہ کھف کی پہلی آیت

    احادیث میں باب الملاحم

    طالب علم عرفان عرف عبد منیب
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عبد منیب بھائی ۔ آرمیگڈون کیا ہے ؟
     
  7. عبدمنیب
    آف لائن

    عبدمنیب ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2008
    پیغامات:
    40
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    یہ وہ جنگ ہے جو ایک ہدایت یافتہ شخص لڑے گا اور اس کے دوران حضرت عیسیٰ تشریف لائیں گے۔ میرے اندازے کے مطابق 2013 میں شروع ہو گی۔اس کے تقریبا نصف صدی کے بعد قیامت آئے گی۔
     
  8. عبدمنیب
    آف لائن

    عبدمنیب ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2008
    پیغامات:
    40
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    معاف کیجئے گا 470 سال بعد
    نصف ہزار لکھنا چاہتا تھا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں