1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یہاں۔۔۔ سب جعلی ہے!!

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏4 مارچ 2012۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    یہاں۔۔۔ سب جعلی ہے!!

    ……سید شہزاد عالم……

    لاہور ہائی کورٹ نے اپنے ایک ریمارکس میں کہا ہے کہ المیہ ہے یہاں دوائیں بھی جعلی ملتی ہیں۔ معزز عدالت نے حقیقی مسئلے کی نشاندہی کی ہے۔ اگر ہم اپنے ارد گرد غور کریں تو پتہ چلے گا کہ یہاں بہت کچھ جعلی ہے۔۔۔ جعلی ڈاکٹرزکے ساتھ ساتھ جعلی میڈیکل اسٹورز بھی اور ان میں موجود ادویات بھی جعلی ہوتی ہیں۔ جعلی روحانی عامل بھی کھلے عام عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ جعلی دفاتر بھی قائم ہوجاتے ہیں جوجعلی کاروبار کی تشہیر کر کے عوام کے ساتھ فراڈ کر کے فرار ہو جاتے ہیں۔ جعلی نوٹ سے تو ہر کسی کا زندگی میں کبھی نہ کبھی پالا پڑ جاتا ہے ، جعلی ڈومیسائل اور جعلی مارکس شیٹ پر داخلوں کا ذکر تو اخبارات میں اکثر آتا ہے لیکن موجودہ اسمبلی میں جعلی ڈگریوں کا بھی بہت چرچا ہوا جس پر معزز عدالت عالیہ نے کاروائی بھی کی۔ جعلی نوٹیفیکیشن بھی جاری ہو جاتے ہیں۔ جعلی اسکولوں اور جعلی اساتذہ کے نام پر ہر ماہ تنخواہیں بھی وصول کی جاتی ہیں۔ یہ جعلی برتھ سرٹیفکیٹ کا ہی کمال ہوتا ہے کہپختہ عمر شخص انڈر نائنٹین ٹیم میں کھیلتا ہے۔ جعلی پولیس مقابلے بھی خوب ہوتے ہیں اور انعامات اور ترقیاں بھی مل جاتی ہیں۔ آرمڈ فورسز کی جعلی وردیاں بھی کھلے عام مل جاتی ہے۔ افغان مہاجرین نادرا کے جعلی شناختی کارڈز بھی حاصل کر لیتے ہیں پراپرٹی بھی خرید لیتے ہیں اور تو اور جعلی پاکستانی پاسپورٹس پر بیرون ملک جا کر پاکستان کا خوب نام بھی روشن کرتے ہیں۔ کاغذ پر جعلی سڑکیں بھی بن جاتی ہیں اور ان کے فنڈز بھی ہڑپ ہو جاتے ہیں۔ تین کروڑ جعلی ووٹرز بھی ووٹر لسٹوں میں درج ہو جاتے ہیں اور ان پر الیکشن بھی ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے بعض لوگ موجودہ جمہوریت کو بھی جعلی کہنے لگے ہیں۔ ڈینگی مچھر کو مارنے کے لئے کیا جانے والا اسپرے بھی جعلی نکل آتا ہے۔ ایک پلاٹ کے کئی جعلی کاغذات بن جاتے ہیں جو ریکارڈ کے مطابق اصل بھی ہوتے ہیں۔ یہ جعلسازی کا ہی کمال ہوتا ہے کہ راتوں رات قبضہ ہو کر بننے والی کچی آبادی سرکاری ریکارڈ میں قدیم گوٹھ قرار پاتا ہے۔ فلموں اور گانوں کے جعلی پرنٹس اور سی ڈیز بنانے والے بھی کروڑوں کا بزنس کرجاتے ہیں۔ موبائل کمپنیوں کے نام سے جعلی ایس ایم ایس کرکے عوام کو بے وقوف بنانے کا عمل تو زور وشور سے جاری ہے۔ جعلی موٹر آئل سے لے کر اصل پرزوں کی نقل بھی کھلے عام دستیاب ہے۔ ۔۔۔۔ غرض کہ ہمارے اردگرد جعلسازی اپنے عروج پر ہے ،،،، کہاں تک سنو گے کہاں تک سناؤں!!!!
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یہاں۔۔۔ سب جعلی ہے!!

    کہاں تک سنوں گے کہاں تک سنائیں
     
  3. اذان
    آف لائن

    اذان ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جولائی 2011
    پیغامات:
    679
    موصول پسندیدگیاں:
    114
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یہاں۔۔۔ سب جعلی ہے!!

    میڈاِن پاکستان
    اب جہاں تک سنوں گے وہاں تک جعلی پاؤ گے
    مُردِےکھوتوں کی چربی کا تیل سر عام مارکیٹوں میں پاؤ گے

    [​IMG]
     

اس صفحے کو مشتہر کریں