1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یوں ضیا بار جہاں میں تیری سیرت دیکھی ۔۔ سیدہ زینب ؔسروری

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏3 مئی 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    یوں ضیا بار جہاں میں تیری سیرت دیکھی
    چار سو لطف تیرا، بخشش و رحمت دیکھی

    شش جہت میں تیری، ہر شے پہ حکومت دیکھی
    آپ کے حق میں ہی یزداں کی مشیت دیکھی

    رفعتِ عرشِ بریں تک ہے رسائی تیری
    شان دیکھی ہے کسی کی، نہ یہ عظمت دیکھی

    حسنِ صورت میں نہ سیرت میں کوئی ثانی ہے
    ہر ادا میں تیری، اللہ کی قدرت دیکھی

    سیدی رشکِ دو عالم تیری عظمت کی قسم
    دوسرا میں تیری ہر ایک پہ سبقت دیکھی

    آپ نے اپنے لیے کچھ نہیں مانگا رب سے
    اپنی امت کے لیے رب سے شفاعت دیکھی

    منتظر ہیں سرِ کوثر سرِ میزان و صراط
    اُن کی عشاق پہ اس درجہ عنایت دیکھی

    مرتبہ یہ انہیں حاصل ہے جہاں میں زینبؔ
    ہے محبوں کو جو ان سے نہ یہ چاہت دیکھی
    --------

    سیدہ زینبؔ سروری
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرےآمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں