1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یوگا کریں ۔۔۔درد بھگائیں ۔۔۔۔۔ انیلا ثمن

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏6 جنوری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    یوگا کریں ۔۔۔درد بھگائیں ۔۔۔۔۔ انیلا ثمن

    ہمیں جسم کے کسی حصے میں ذرا سی تکلیف محسوس ہو تو ہم فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرتے ہیں یا اس کا علاج دوائوں کے ذریعے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اگر تو درد اندرونی ہے یا جسم میں کسی خرابی کے باعث پیدا ہو ا ہے تو دوا ضرور لیں،لیکن اس سے پہلے ایک بار تکلیف کی وجہ جاننے کی کوشش ضرور کریں۔
    اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ جسمانی درد کی وجہ پٹھوں کا کھنچائو،جسم میں خون کا دورانیہ رُک جانا یا مسلسل ساکت رہنے کے سبب بھی ہو سکتا ہے۔ایسی صورت میں دنیا بھر کے ماہرینِ صحت تکلیف دور بھگانے کے لیے ’’یوگا‘‘سے علاج کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔یوگا کس قسم کی جسمانی تکالیف دور کرنے میں مدد گار ہے اور اس سے درد کا علاج کس طرح ممکن ہے آئیے اس بارے میں آپ کو قدرے تفصیل سے بتائیں۔

    کمر کا درد ایسی تکلیف ہے جس میں آج کل جوان ،بڑے ،بوڑھے سبھی مبتلا ہیں۔گھنٹوں کرسی پر بیٹھے رہنے سے کمر کی تکلیف ہونے لگتی ہے۔ایسے میںیوگا،کمر درد کے علاج میں روایتی طریقوں سے زیادہ مؤثر ہوسکتا ہے۔خاص طور پر ان لوگوں میں جو ہر معمولی مسئلے کیلئے دوائیں کھانا پسند نہیں کرتے اور اپنی صحت کے حوالے سے فکر مند بھی رہتے ہیں۔ایک تحقیق کے سلسلے میں کمر درد میں مبتلا چند لوگوں کو12ہفتے پر مشتمل ’’ یوگا‘‘کی75منٹ کی کلاسوں میں مشقیں کروائی گئیں،جبکہ باقی ماندہ مریضوں کو حسبِ معمول ڈاکٹری معائنے اور دوائوں کے ذریعے علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔اس تجربے کے ایک حصے کے طور پر ریسرچرز نے شرکاء سے گزشتہ ہفتے کے دوران ان کے درد کی شدت کے بارے میں استفسار کرنے کے علاوہ یہ بھی پوچھا کہ کمر درد کی وجہ سے ان کی سر گرمیاں کس حد تک محدود ہو گئی تھیں،اور درد دور کرنے والی کتنی دوائیں انہوں نے استعمال کیں۔یوگا کی مشق کرنے والے گروپ نے75منٹ کی کلاسوں میں مخصوص انداز میں ہاتھ اور پائوں کو حرکت دینے کے علاوہ سانس لینے کی تکنیک اور مراقبے کی بھی مشق کی۔گھر پر 30 منٹ کی مشق کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی،بعد میں دیکھا گیا کہ یوگا کے شرکاء کی درد کی شدت ایک تہائی کم ہو گئی تھی۔جبکہ دوائیں استعمال کرنے والوںنے صرف 5 فیصد درد کم ہونے کا اعتراف کیا۔یہ بھی دیکھا گیا کہ کنٹرول گروپ کے افراد نے دوائوں کے استعمال میں کوئی کمی نہیں کی تھی جبکہ یوگا میں شریک افراد نے درد دور کرنے والی دوائیں80 فیصد کم استعمال کی تھیں۔یوگا کی مشق کرنے والوں کی جسمانی حرکتیں بھی بڑی حد تک پہلے کے مقابلے میں بہتر ہو گئی تھیں،لیکن جسمانی سر گرمیاں پوری طرح بحال نہیں ہو سکی تھیں۔

    ایک اور تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ جو لوگ ٹی وی سامنے رکھ کر یوگا کی مشقیں کرتے ہیں انہیں بجائے فائدہ کے نقصان ہو سکتا ہے۔ در اصل یوگا میں بہت قریبی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے اور اس مشق کیلئے دوطرفہ ابلاغ بہت اہم ہے۔ اس لیے یوگا کے طریقوں کا اصولوں پر عمل کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس کیلئے استاد یا سکھانے والی کی رہنمائی حاصل کی جائے جو لوگ ٹی وی دیکھ کر یوگا کی نقل کرتے ہیں وہ ان کیلئے مناسب نہیں ہے اس سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ٹی وی دیکھ کر لوگوں کو اندازہ نہیں ہو پاتا کہ جسم کو کسی حد تک لچک دینا،پھیلانا یا سکیڑنا ہے۔لہٰذا اپنے مسائل کے حل کیلئے یوگاکو اہمیت ضرور دیں لیکن اس حوالے سے کسی ماہر یا استاد کی مدد لینا مت بھولیں۔


     

اس صفحے کو مشتہر کریں