1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یوگا سے کریں گرتے بالوں کا علاج ۔۔۔۔ تحریر : صبا ریاض

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏23 ستمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    یوگا سے کریں گرتے بالوں کا علاج ۔۔۔۔ تحریر : صبا ریاض

    گنج پن اور بالوں کے گرنے کو اگر موجود ہ دور کے اہم ترین مسائل یا بیماریوں میں سے ایک کہا جائے تو ہر گز غلط نہ ہو گا

    اس کی اصل وجہ ا ب تک معلوم نہیں کی جا سکی لیکن جس قدر تیزی سے اور بڑی تعداد میں لوگ بال گرنے کی شکایت کر رہے ہیں ،وہ ظاہر کرتا ہے کہ یا اس کی وجہ کوئی ایسی چیز ہے جو ہر گھر میں لازمی استعمال کی جاتی ہے مثلاً پانی،آٹا ،چینی وغیرہ۔ممکن ہے کہ شیمپوئوں میں کوئی ایسے کیمیکل شامل کیے جا رہے ہیں جو بالوں کو اس قدر نقصان پہنچا رہے ہیں یا اس کی وجہ فضائی آلودگی بھی ہو سکتی ہے جو جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ بالوں کی صحت کو بھی بُری طرح متاثر کر رہی ہے۔جب تک اس مسئلے کی اصل وجہ نہیں معلوم کر لی جاتی تب تک گرتے بالوں کو روکنے اور ان کی نشو ونما کے لیے گھریلو ٹوٹکوں اور یوگا سے ہی مدد لینا ضروری ہے۔خوراک اور ورزش میں ہر بیماری کا حل موجود ہے،ضرورت ہے تو محض اس کے بارے میں جاننے کی۔آپ یقینا حیران ہوں گے کہ خوراک سے حل تو سنا تھا لیکن بھلا یوگا سے گرتے بالوں کا حل کیسے ممکن ہے تو آئیے اس بارے میں آپ کو قدرے تفصیل سے بتائیں۔

    سب سے پہلے تو آپ کو جان لینے کی ضرورت ہے کہ ہماری بیشتر بیماریو ں کی وجہ جسم میں خون کا نا مناسب دورانیہ ہوتا ہے۔آپ کے جن اعضاء تک خون پوری تک نہیں پہنچ پاتا وہ مسئلے کا شکار ہونے لگتے ہیں۔ہاتھوں یا ٹانگوں میں خون کی گردش کم ہو تو یہ سن ہونے لگتے ہیں یا ان میں درد رہنے لگتا ہے۔دل تک جانے والی نسوں میں مسئلہ ہو تو ہارٹ اٹیک کا سبب بنتا ہے،او ر ان سمیت تمام ایسے مسائل جو خون کے نا مناسب دورانیے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں انہیں حل کرنے کے لیے ماہرینِ صحت ورزش کرنے کا مشورہ دیتے ہیں،ہر عمر کے افراد کے لیے روزانہ کم از کم بیس منٹ کی ورزش بے حد ضروری ہے۔

    اب بالوں کے مسائل کو یوگا سے حل کرنے کے طریقہ کار کی طرف آتے ہیں ۔خون کا دورانیہ بالوں کی پیداوار میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔آپ کے سر میں خون کا دورانیہ مناسب ہو یا سر تک خون ہو کر واپس آئے تو اس سے بالوں کی نشو ونما ہوتی ہے اور بال مضبوط ہونے لگتے ہیں۔اس کے لیے پہلا آسن یہ کریں کہ زمین پر سیدھے لیٹ جائیں پھر آہستہ آہستہ اپنی ٹانگوں کو اوپر کی جانب اٹھائیں۔دس سیکنڈ اسی حالت میں رہیں اور پھر زمین کی طرف واپس لے آئیں۔یہ کرنے سے خون کا بہائو آپ کی ٹانگوں کی بجائے جسم کے اوپری حصے میں تیز ہو جائے گا اور سر تک ہو کر واپس آئے گا۔اس آسن کو دس،دس سیکنڈ کے لیے تین بار دہرائیں۔

    دوسراآسن کرنے کے لیے زمین پر سیدھے لیٹ جائیں اور پہلے ٹانگوں کو چھت کی جانب اٹھائیں۔اس کے بعد کولہوں کو بھی کمر تک اوپر اٹھائیں۔ایسا کرنے کے دورا ن ہاتھوں سے کمرکو سہارا دے لیں۔یہ آسن بھی دس ،دس سیکنڈ کے لیے تین بار دہرائیں۔

    تیسری ورزش کے لیے فرش پر آلتی پالتی مار کر بیٹھ جائیں اور کمر بالکل سیدھی کر لیں۔آنکھیں بند کر لیں اور گہر ے سانس لیں۔تیس سیکنڈ سے ایک منٹ تک یونہی بیٹھے رہیں۔چوکڑی مار کر بیٹھنے سے بھی خون کا بہائو آپ کے جسم کے نچلے حصے میں کم اور اوپری جانب زیادہ ہونے لگتا ہے۔جس سے خون کا دورانیہ سر تک ہوتا ہے اور بالوں کی نشو ونما بہتر ہوتی ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں