1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے اہم کمانڈر نے ہتھیار ڈال دیئے

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از اقبال جہانگیر, ‏5 جون 2015۔

  1. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے اہم کمانڈر نے ہتھیار ڈال دیئے
    کوئٹہ: کالعدم تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی (یو بی اے) کے ایک رہنما نے اپنے 50 ساتھیوں سمیت رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔
    جمعرات کو صوبائی وزیرِآب پاشی نواب جانگیز خان مری کی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کالعم تنظیم یو بی اے کے 'کمانڈر' ولی محمد عرف حاجی قلاتی نے ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیا۔
    ولی محمد عرف حاجی قلاتی کوہلو، بارکھان اور کاہان ریجن کے 'کمانڈر' تصور کیے جاتے تھے۔
    قلاتی نے دعویٰ کیا کہ وہ 1970 سے بلوچستان کی آزادی کے لیے لڑتے رہے ہیں جبکہ انھوں نے 45 سال پہاڑوں میں روپوشی کی زندگی گزاری ہے۔
    اس موقع پر قلاتی کا کہنا تھا "مجھے احساس ہوگیا ہے کہ یہ لڑائی قبائلی رہنماؤں نے صرف اپنے ذاتی مفاد کے لیے شروع کی تھی"، ان کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کی اندرونی خانہ جنگیوں اور لڑائی نے انھیں اس نتیجے پر پہنچنے میں مدد فراہم کی ہے۔
    جانگیز خان مری نے اس موقع پر مری قبیلے کے افراد کو کہا کہ وہ ہتھیاروں کو الوداع کہہ کر مرکزی دھارے میں شامل ہوجائیں اور ملک و صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
    http://www.dawnnews.tv/news/1022113/
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
  3. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    دہشتگردی و قتل و غارت گری کی راہ ملک و قوم کی تباہی و بربادی کا راستہ ہے۔ دہشتگردی کا راستہ ترک کر کے ملک و ملت میں امن قائم کرنا،ترقی ، بہتری اور عوامی بہبود کے لئے کام کرنا عین عبادت ہے۔ملک میں معاشی ترقی امن و آشتی کے ماحول ہی میں ممکن ہے ۔ہتھیار ڈال کر دہشتگرد ملکی سیاسی و جمہوری دہارے میں شامل ہو جائیں گےاور جمہوری طریقوں سے حقوق کے حصول و حفاظت کی پر امن جدوجہد کر سکتے ہیں۔اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے اور امن کے مقاصد کو آگے بڑہاتا ہے۔ دہشتگردوں کو یہ علم ہونا چاہئیے کی اسلامی ریاست کیخلاف مسلح جدوجہد حرام ہے۔ معصوم اور بیگناہوں کےناحق قتل کی اسلام میں ممانعت ہے۔ مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھوں سے دوسرے مسلمانوں کو گزند نہ پہنچے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں