1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یقیناً منبعِ خوفِ خدا صدیقِ اکبر ہیں

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمدعطاری, ‏6 مئی 2012۔

  1. محمدعطاری
    آف لائن

    محمدعطاری ممبر

    شمولیت:
    ‏29 اپریل 2012
    پیغامات:
    19
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    یقیناً منبعِ خوفِ خُدا صدیقِ اکبر ہیں
    حقیقی عاشِقِ خیرُ الوریٰ صِدِّیقِ اکبر ہیں

    بِلا شک پیکرِ صبر و رِضا صِدِّیقِ اکبر ہیں
    یقیناً مخزنِ صِدق و وفا صِدِّیقِ اکبر ہیں

    نِہایت مُتَّقی و پارسا صِدِّیقِ اکبر ہیں
    تَقی ہیں بلکہ شاہِ اَتْقِیا صِدِّیقِ اکبر ہیں

    جو یارِ غارِ مَحْبوبِ خُدا صِدِّیقِ اکبر ہیں
    وُہی یارِ مَزارِ مصطَفےٰ صِدِّیقِ اکبر ہیں

    طبیبِ ہرمریضِ لادوا صِدِّیقِ اکبر ہیں
    غریبوں بے کسوں کا آسرا صِدِّیقِ اکبر ہیں

    امیرُ الْمؤمنیں ہیں آپ امامُ الْمسلمیں ہیں آپ
    نبی نے جنّتی جن کو کہا صِدِّیقِ اکبر ہیں

    سبھی اَصحاب سے بڑھ کر مقرَّب ذات ہے انکی
    رفیقِ سرورِ اَرض و سماء صِدِّیقِ اکبر ہیں

    عمر سے بھی وہ افضل ہیں وہ عثماں سے بھی اعلیٰ ہیں
    یقیناً پیشوائے مُرتَضٰی صِدِّیقِ اکبر ہیں

    امامِ احمد و مالک، امامِ بُو حنیفہ اور
    امامِ شافِعی کے پیشوا صِدِّیقِ اکبر ہیں

    تمامی اولیاءُ اللّٰہ کے سردار ہیں جو اُس
    ہمارے غوث کے بھی پیشوا صِدِّیقِ اکبر ہیں

    سبھی عُلَمائے اُمّت کے، امام و پیشوا ہیں آپ
    بِلا شک پیشوائے اَصفیا صِدِّیقِ اکبر ہیں

    خدائے پاک کی رَحْمت سے انسانوں میں ہر اک سے
    فُزوں تر بعد از کُل اَنبِیا صِدِّیقِ اکبر ہیں

    ہلاکت خیز طُغیانی ہو یا ہوں موجیں طوفانی
    کیوں ڈوبے اپنا بَیڑا نا خدا صِدِّیقِ اکبر ہیں

    بھٹک سکتے نہیں ہم اپنی منزِل ٹھوکروں میں ہے
    نبی کا ہے کرم اور رہنما صِدِّیقِ اکبر ہیں

    گناہوں کے مَرَض نے نیم جاں ہے کر دیا مجھ کو
    طبیب اب بس مِرے تو آپ یا صِدِّیقِ اکبر ہیں

    نہ گھبراؤ گنہگارو تمہارے حَشْر میں حامی
    مُحبّ شافِعِ روزِ جزا صِدِّیقِ اکبر ہیں

    نہ ڈر عطّارؔ آفت سے خدا کی خاص رَحْمت سے
    نبی والی تِرے، مُشکِلکُشا صِدِّیقِ اکبر ہیں
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یقیناً منبعِ خوفِ خدا صدیقِ اکبر ہیں

    محترم ڈاکٹر محمد عطاری صاحب:
    اسلام عیلکم:
    آپ نے بہت اچھا کہا۔
    اللہ سبحانہ و تعالی ہمارا حامی و ناصر ہو۔۔۔۔
    خوف خدا یا خشیت الہی ایمان اور اطاعت کے ذریعے آتی ہے۔
    اور عجز و انکساری اس میں اضافہ کرتی ہے۔
    اللہ کو پانا ہے تو اللہ کے بندوں کی خدمت کو شعار بنايے۔
    زندگی بہت حسین ہے اگر اطاعت خداوندی میں بسر ہو۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں