1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہچکیاں روکنے کیلئے مفید ٹپس

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏16 جون 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ہچکیاں روکنے کیلئے مفید ٹپس

    پردہ شکم کو لگنے والے جھٹکے نقصان دہ تو نہیں ہوتے مگر جب تک ہچکی کا کوئی علاج دریافت کرتے ہیں اس وقت تک حالت ضرور غیر ہوجاتی ہے۔ ہچکیوں کے لئے دیئے گئے ٹرکس کو آزما کر دیکھیں۔ ایک چائے کا چمچ شہد گرم پانی میں ہلائیں اور نگل لیں۔ شہد بھی اعصاب کو پرسکون کرتی ہے اور اس طرح ہچکیاں ک جاتی ہیں۔ ایک چمچ چینی نگل لینا ہچکیوں کو روکنے کا مقبول طریقہ ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے دانے پردہ شکم کو ہلکا سا چھیڑتے ہیں جس کے نتیجے میں اعصاب خود کوری سیٹ کرلیتے ہیں۔ سرکے کا ایک چمچ آزما کر دیکھیں، اس کا ترش ذائقہ جسم کے اندر جاکر ہچکیوں کو روک دے گا۔ پیپر ٹشو کی ایک تہہ گلاس کے ٹاپ پر بچھائیں اور پھر پانی کو ٹشو کے ذریعے پینے کی کوش کریں۔ اس سے پردہ شکم کو پانی کھینچنے میں جس مشکل کا سامنا ہوگا اس سے ہچکیاں کا باعث بننے والے مسلز کی حرکت بھی تھم جائے گی۔ کسی چھوٹے کاغذی بیگ میں منہ ڈال کر آہستگی سے گہری سانس لیں ، اس سے خون میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح بڑھتی ہے اور پردہ شکم کو گہرائی سے آکسیجن کھینچنا پڑتی ہے جس سے ہچکیاں رکنے کا امکان ہوتا ہے۔​
     
    زنیرہ عقیل اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں