1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہو گئے مبعوث جب سرکارﷺ زیرِ آسماں

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از زینب, ‏14 ستمبر 2012۔

  1. زینب
    آف لائن

    زینب ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جولائی 2011
    پیغامات:
    273
    موصول پسندیدگیاں:
    12
    ملک کا جھنڈا:
    چل رہی تھی ظُلم کی تلوار زیرِ آسماں
    مرحلہ تھا زِیست کا دُشوار زیر آسماں
    ہر کوئی تھا درپئے آزار زیرِ آسماں
    جا بجا تھا ایک ہاہا کار زیر آسماں
    لمحہءِ رحمت تھا پھر درکار زیر آسماں
    ہوگئے مبعوث تب سرکارﷺ زیرِ آسماں

    جَبر کی جب آندھیاں تھیں تیز تب کی بات ہے
    تھا سِتَم گویا نِشاط انگیز تب کی بات ہے
    تھا بدی کا کھیت جب زرخیز تب کی بات ہے
    جب مناظر تھے قیامت خیز تب کی بات ہے
    کچھ بھی باقی تھا نا جب معیار زیرِ آسماں
    ہوگئے مبعوث تب سرکار زیرِﷺ آسماں

    ہر طرف پُھوٹی ہوئی تھی پھوٹ ایسا وقت تھا
    چھا رہا تھا چہار جانب جُھوٹ ایسا وقت تھا
    قید سچ تھا کِذب کو تھی چھوٹ ایسا وقت تھا
    مچ رہی ہر جگہ اِک لوٹ ایسا وقت تھا
    کج روی تھی طرہءِ دستار زیر آسماں
    ہوگئے مبعوث تب سرکارﷺ زیرِ آسماں

    آپ ﷺ آئے تو جہاں میں روشنی ہونے لگی
    پھر مشِیّت کِشتِ دل میں تُخمِ خُوش بونے لگی
    خوف سے آزاد ہو کر رات بھی سونے لگی
    اعتباراپنا بُرائی ہر جگہ کھونے لگی
    کُفر کے ایواں ہوئے مسمار ہوئے زیر آسماں
    ہوگئے مبعُوث جب سرکارﷺ زیرِ آسماں

    شاخسارِ اتقاء پر پُھول پھل آنے لگے
    ظلم کے مارے ہوئے پھر معدلت پانے لگے
    طائِرانِ خوشنوا بھی زم زمے گانے لگے
    پھر سے جبرئیلِ اَمیں آنے لگے جانے لگے
    پُھول مہکے کھل گئے گل زار زیر آسماں
    ہوگئے مبعُوث جب سرکارﷺ زیر آسماں

    پالنے والے کی آخِر ذات پہچانی گئی
    لب پہ تسبیحات تھیں سجدے میں‌ پیشانی گئی
    دُکھ مٹا تکلیف بھاگی سب پریشانی گئی
    چاندنی چَٹکی اندھیروں کی فراوانی گئی
    صُبح کے پیدا ہوئے آثار زیرِ آسماں
    ہو گئے مبعوث جب سرکارﷺ زیرِ آسماں

    حنیف نازش
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہو گئے مبعوث جب سرکارﷺ زیرِ آسماں

    جزاک اللہ
    ----------
     
  3. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہو گئے مبعوث جب سرکارﷺ زیرِ آسماں

    ماشاء اللہ و جزاک اللہ
    بُہت ہی خوبصُورت پوسٹ
     
  4. جبار گجر
    آف لائن

    جبار گجر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2010
    پیغامات:
    377
    موصول پسندیدگیاں:
    185
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہو گئے مبعوث جب سرکارﷺ زیرِ آسماں

    جزاک اللہ
    بہت ہی خوبصورت الفاظ اور احساسات ہیں ۔
     
  5. جان شاہ
    آف لائن

    جان شاہ ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اگست 2012
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    215
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہو گئے مبعوث جب سرکارﷺ زیرِ آسماں

    ماشااللہ
    اللہ آپ کو جزائے خیر دے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں