1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہو وقتِ نزع بولے زباں صلِ وسلم

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏18 جون 2007۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اے حُسنِ ازل، نورِابد، رحمتِ عالم
    گلشن کے نظاروں میں بسا تیرا ترنم

    اے مظہرِحق، اُمّی لقب، ختمِ رسالت
    ان چاند ستاروں میں چمک تیرا تبسم

    تو اوّل و آخر ہے تو ہی مرکز و محور
    ہر دور، نبوت ہے تیری دائم و پیہم

    تو نورِ مبیں، سرورِ دیں، عرش نشیں ہے
    محشر میں‌لقب ہوگا تیرا شافعِ اعظم

    پنہاں تیری تقلید میں‌عالَم کی بھلائی
    یوں ہادئ برحق ہے تری ذاتِ معظم

    ہے تاج تیرے سر پہ شہِ کون ومکاں کا
    اقصیٰ کی امامت سے عیاں تیرا تقدم

    راضی ہیں امامت پہ تیری سارے پیمبر
    وہ عیسیٰ ہوں موسیٰ ہوں براہیم یا آدم

    خیرات تیرے در سے ملے شاہ و گدا کو
    اللہ نے خزانوں کا بنایا تجھے قاسم

    اے والیء امت ! ذرا امت کی خبر لے
    رستہ ترا بھولے ہیں بڑے خوار ہوئے ہم

    اتنا تو کرم شاہِ امم ! ادنیٰ رضا پہ
    ہو وقتِ نزع، بولے زباں صلِّ وسلّم

    (محمد نعیم رضا)​
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ پاک آپ کی دعا پوری فرمائیں
     
  3. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    آمین ثم آمین
     
  4. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    بہت خوبصورت نعت شریف ہے۔

    نعیم بھائی اللہ تعالی آپ کی نیک تمنائیں پوری کرے۔ آمین
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہو وقتِ نزع بولے زباں صلِ وسلم

    السلام علیکم۔ ہارون بھائی ۔ نوربہن اور برادر بھائی ۔
    نعت کی پسندیدگی کے لیے بہت شکریہ ۔ دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھنے کی التماس ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں