1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہو قول مصطفی ص کا نبھایا حسین نے۔

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از برادر, ‏10 جنوری 2010۔

  1. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    ہر قول مصطفی ص کا نبھایا حسین نے۔

    کیا جلوہ کربلا میں دکھایا حُسین نے
    سجدے میں جا کے سر کو کٹایا حُسین نے

    خوش بخت تھا کہ آپ کے قدموں پہ آ گرا
    سویا نصیب حُر کا جگایا حُسین نے

    نیزے پہ سر تھا اور زباں پر تھیں آیتیں
    قرآن اس طرح بھی سنایا حُسین نے

    راہِ خدا میں جان کی بازی لگا گئے
    پیشِ یزید سر نہ جھکایا حُسین نے

    نانا کے پاک نام پہ ہر چیز وار دی
    کچھ بھی نہ اپنے پاس بچایا حُسین نے

    کیوں آپکو نہ اپنے نواسے پہ ناز ہو
    ہر قول مصطفی کا نبھایا حُسین نے

    اکبر کی خشک آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے
    صغرٰی کا جب پیام سنایا حُسین نے

    ایسا لگا کہ دیکھ کے حوریں بھی رو پڑیں
    قاسم کی لاش کو جو اُٹھایا حُسین نے

    صدمے سے قدسیوں کی بھی چیخیں نکل گئیں
    اصغر کو جب گلے سے لگایا حُسین نے

    فیضان وہ تو ساقئی کوثر کے لال تھے
    کیسے کہوں کہ آب نہ پایا حُسین نے

    (فیض رسول فیضان)


    اللھم صل علی سیدنا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم ​
     
  2. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: ہو قول مصطفی ص کا نبھایا حسین نے۔


    سبحان اللہ ۔
     
  3. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہو قول مصطفی ص کا نبھایا حسین نے۔

    بھت شکریہ برادر من!
     
  4. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہو قول مصطفی ص کا نبھایا حسین نے۔

    جزاک اللہ خیر
     
  5. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہو قول مصطفی ص کا نبھایا حسین نے۔

    سبحان اللہ ۔ ،
     

اس صفحے کو مشتہر کریں