1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہندو اور مسلمان

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از سعد, ‏4 فروری 2009۔

  1. سعد
    آف لائن

    سعد مبتدی

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2009
    پیغامات:
    9
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ہندو اور مسلمانوں میں فرق
    [img=center:21yinrxd]http://i42.tinypic.com/117e6w6.jpg[/img:21yinrxd]
    [img=center:21yinrxd]http://i41.tinypic.com/25k2100.jpg[/img:21yinrxd]
    [img=center:21yinrxd]http://i42.tinypic.com/v7ctix.jpg[/img:21yinrxd]
    [img=center:21yinrxd]http://i42.tinypic.com/9aa0w4.jpg[/img:21yinrxd]
    [img=center:21yinrxd]http://i44.tinypic.com/2znpqbc.jpg[/img:21yinrxd]
    [img=center:21yinrxd]http://i42.tinypic.com/ddizwo.jpg[/img:21yinrxd]
    [img=center:21yinrxd]http://i42.tinypic.com/20r5tlw.jpg[/img:21yinrxd]
    [img=center:21yinrxd]http://i44.tinypic.com/2mnhkw6.jpg[/img:21yinrxd]
    [img=center:21yinrxd]http://i42.tinypic.com/zstnb7.jpg[/img:21yinrxd]
    [img=center:21yinrxd]http://i39.tinypic.com/2vnhwuc.jpg[/img:21yinrxd]
    [img=center:21yinrxd]http://i42.tinypic.com/nx8vo.jpg[/img:21yinrxd]
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت خوب بہت عمدہ

    زبردست سعد جی :a180: :a180:


    یقینا قبروں کو پوجنا اسلام نہیں ھے عبادت خدائے واحد کی جائز ھے اور فرض ھے
     
  3. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    سعد بھائی میرے خیال میں اس یہ جو ای میل آپ کو کہیں سے ملی اس میں لفظ مسلمان کی بجائے پاکستانی مسلمان ہونا چاہیئے تھا۔ کیونکہ دیکھا گیا ہے کہ پاکستان میں رہنے والے مسلمان ہی یہ سب جہالت کی حدوں کو توڑ کر کرتے ہیں۔ :neu:
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ۔
    سعد بھائی ۔ اہم پوسٹ ارسال کرنے کا شکریہ ۔

    پاکستانی یا ہندوستانی مسلمانوں میں سےبھی چند جاہل لوگ اگر صاحبِ مزار کو سجدے کرتے ہیں یا واقعی صاحب قبر کو محض وسیلہ سمجھنے کی بجائے وہاں سے براہ راست حاجت روائی کے طلبگار ہوتے ہیں تو ایسے لوگوں کی مذمت اور اصلاح ہر جگہ اور ہر حال میں کی جانی چاہیے۔ کیونکہ یہ سب کچھ اسلامی تعلیمات کی قطعی خلاف ورزی ہے۔

    [highlight=#FFFFFF:2n0lvg1a]لیکن اگر اسکے پردے میں قرآن و سنت کے عین مطابق، سلسلہ روحانیت و ولایت ، تصوف و طریقت ، اور اولیائے کرام رحمۃ اللہ علیھم کے مزارات مقدسہ کو ہی " خلافِ اسلام " ثابت کرنا مقصود ہے تو یہ بذاتِ خود جہالت وگمراہی ہے۔
    اسلام تو ہمیں کسی نسبت کی وجہ سے محض پتھر کی تعظیم کرنا بھی سکھاتا ہے ۔ کعبۃ اللہ میں ہجرِ اسود ایک پتھر ہی تو ہے ۔ جیسے چومے بغیر کوئی مسلمان نہیں آتا۔ مقامِ ابراھیم علیہ السلام بھی ایک پتھر ہی تو ہے جہاں دو نفل ادا کرنا واجب قرار دے دیا گیا ہے۔ اگر کسی پتھر کی تعظیم و توقیر ، شرکیہ عبادت بن جاتی ہوتی تو اللہ تعالی ہجرِ اسود اور مقام ابراھیم کے اسقدر تعظیم و اکرام کا حکم کبھی نہ دیتے۔ اور پھر اس سے بڑھ کر مسجد نبوی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی حاضری کس ضمن میں آتی ہے ؟؟؟ کہ جہاں جانے کا حکم قرآن و حدیث میں واضح ہے اور جہاں حاضری دینے سے بروز قیامت مسلمان شفاعتِ مصطفوی صلی اللہ علیہ وسلم کا حقدار ٹھہرتا ہے۔

    حیرت ہے کہ ایسی پوسٹیں تیار کرنے والے اولیائے کرام کے مزارات کے ساتھ ساتھ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ، ہجر اسود اور مقام ابراھیم علیہ السلام کی مشابہت کی فوٹو بھی کسی ہندو مورتی یا پتھر کے ساتھ کیوں نہیں تیار کرتے ؟
    [/highlight:2n0lvg1a]

    اسی طرح قبر پر فاتحہ پڑھنا ، اہل قبور کو سلام کہنا ، انکے لیے اور جملہ فوت شدگان کو نیک اعمال یا تلاوت و نوافل و صدقہ کرکے ایصالِ ثواب کرنا ۔ انکی بلندی درجات کے لیے دعا کرنا یہ سب کچھ عین اسلامی تعلیمات ہیں۔ انبیائے کرام، صلحائے کرام کے وسیلے سے بارگاہ الہی میں دعا کرنا بھی قرآن و حدیث کے مطابق متفقہ و مصدقہ عقیدہ ہے۔ اور توسل و وسیلہ کا قطعی انکار کر دینا براہ رات قرآن مجید کے حکم کا انکار ہے اور یہ انکار ِ آیتِ قرآنی کفر تک لے جاتا ہے۔ کسی بھی بہانے صدقہ خیرات کرکے غریب مسکینوں کو کھانا کھلانا ، خیرات کرنا بھی عین اسلامی تعلیمات ہیں۔ امت مسلمہ کے سوادِ اعظم یعنی اہلسنت والجماعت کے لاکھوں کروڑوں مسلمان ، انبیائے کرام و اولیائے کرام کے مزارات پر یہی نیک اعمال کرتے ہیں۔ (بحمدللہ تعالی ہر ہر عمل پر قرآنی آیات و احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم )گواہ ہیں )

    انبیائے کرام علیھم السلام ، اہلبیت اطہار ، صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم، بزرگانِ دین و اولیائے کرام رحمۃ اللہ علیھم کے مزارات صرف برصغیر پاک و ہند ہی میں نہیں بلکہ پوری روئے زمین پر جہاں جہاں بھی مسلمان آباد رہے ہیں یا ہیں وہاں پر مزارات مقدسہ موجود ہیں اور مرجع خلائق ہیں۔ خراسان سے لے کر شام و دمشق تک، اور ترکی سے لے کر بخارا تک، سعودی عرب سے لے کر مصر تک اور سندھ سے لے کر اجمیر تک کائنات ِ ارضی کے ہر حصے میں مقربین الہی کے مزارات موجود ہیں جو کہ اللہ تعالی کی رحمتوں، برکتوں ، انوار و تجلیات کا مرکز ہیں اور اہل اسلام ہمیشہ سے وہاں دینی و روحانی فیض حاصل کرتے ہیں۔

    قرآن و حدیث کے مطابق مسلمان کے کسی بھی عمل کی کسی غیر مسلم کے عمل سے اتفاقاً تشبیہ ہوجانا اگر اسکے ناجائز ہونے کے دلیل ہے تو محرم الحرام میں عاشورہ کے روزے پر کیا کہا جائے ؟

    [highlight=#BFFFFF:2n0lvg1a]کہنے کا مقصد یہ کہ بنیادی طور پر یہ عقیدہ و عمل عین اسلام ہے۔ البتہ جہالت کی وجہ سے جو خرافات اس عقیدے میں در آئی ہیں ۔ انکی مذمت کی جانی چاہیے اور انکی صفائی ہونی چاہیے۔ کیونکہ اگر انسان کو سر درد ہوجائے یا انگلی میں زخم ہوجائے تو علاج سردرد کا ہی کیا جاتا ہے۔ یا اس انگلی کے زخم کو ہی تندرست کرنے کی سعی کی جائے گی ۔ نہ کہ پورے جسم سے چھٹکارہ پانے کی فکر شروع کردی جائے گی۔[/highlight:2n0lvg1a]

    والسلام علیکم
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    مسز مرزا جی بات درست ھے ایسا پاکستان میں بہت ہوتا ھے ہم لمبی چوڑی تقریریں کرکے دلیلیں دے کے اس بات کو جھٹلا نہیں سکتے، مسلمانوں میں بہت سے رسومات ہندوؤں سے آئی ھیں ، اور قبروں کی پوجا یا سجدہ کرنا تو عام ھے ، ھیں تو سب مسلمان کا ایک کرے یا سب، نام مسلمان کا ہی آئے گا، اللہ ہم سب کو ہدایت سے نوازے اور خدائے واحد کی عبادت کی توفیق بخشے اور جہالت کے اس اندھیرے سے نکالے، سجدہ خدائے واحد کے کسی کے سامنے جائز نہیں ، کاش لوگ اس بات کو سمجھ سکیں
     
  6. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    نعیم بھائی ہم سب اس بات کو بہت اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ قبروں کے سامنے سجدہ کرنے، قبروں پہ چادر چڑھانے اور اور بھی کئی طرح کے فضول کاموں جو کہ لوگوں نے اپنے "بزنس" کو قائم رکھنے کے لیئے شروع کیئے ہوئے ہیں کا تصوف اور روحانیت سے دور دور کا بھی واسطہ نہیں :139: :a191:
     
  7. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اس ویڈیو کو دیکھ رہی تھی سوچا آپ سے شیئر کر لوں

    [youtube:16ohttx3]http://www.youtube.com/watch?v=tlXhpyUo0-k[/youtube:16ohttx3]
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ مسزمرزا بہنا۔
    بہت ایمان پرور اور حیرت انگیز حد تک خوشگوار احساس دلانے والا ویڈیو کلپ ہے۔
    واضح‌ہوتا ہے کہ الحمدللہ روحانیت و تصوف ہی وہ راستہ ہے جو ایمان کو قلب و روح کی گہرائیوں تک لے جاتا ہے۔
    اور اولیائے کاملین و صوفیائے کرام کے مزارات پرانوار سے آج بھی دنیا بھر کے مسلم و غیر مسلم روحانی فیض پارہے ہیں۔

    یہ کلپ شئیر کرنے اور ایمان تازہ کرنے کا سامان کرنے پر بہت شکریہ ۔
    اللہ تعالی آپکو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین
     
  9. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    شکریہ کی اس میں کیا بات ہے۔
    میں اپنے کالج کے زمانے سے روحانیت اور تصوف کے بارے میں مطالعہ کر رہی ہوں۔ صرف مطالعہ نہیں بلکہ اس بارے میں مجھے جس کسی سے بھی تھوڑی سی معلومات حاصل ہو سکتی ہے میں کوشش کرتی ہوں کہ چاہے وہ بندہ دنیا کے دوسرے کنارے پہ ہو اس سے اس علم کے بارے میں تھوڑا بہت جاننے کی کوشش ضرور کروں
    جہاں تک میرا ذاتی مشاہدہ ہے وہ یہ ہے کہ ہم منزل کو فراموش کر کے رستوں کی بھول بھلیوں میں الجھ جاتے ہیں۔ تصوف اور روحانیت کی منزل حضور :saw: اور اللہ سبحان وتعالیٰ کی ذات کے علاوہ کیا ہو سکتا ہے لیکن میں نے دیکھا ہے کہ ہم میں سے اکثر بہت ہی چھوٹی چھوٹی باتوں کو انا کا مسلہ بنا کے آپس میں لڑ پڑتے ہیں۔ میں نے اسی سلسے میں چند بزرگوں سے ملاقات بھی کی لیکن مجھے انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جہاں بھی نظر اٹھی وہاں میں نے لوگوں کو روحانیت اور تصوف کو دولت کی سیڑھی بنائے دیکھا۔۔۔۔۔حد افسوس!!!!!!
    ایک حدیث بار بار ذہن میں آتی ہے کہ
    "تمھارا ایمان اس وقت تک کامل نہیں ہو سکتا جب تک میں :saw: تمھیں دنیا کی ہر چیز سے پیارا نہ ہو جاؤں"
    اگر حدیث کو لکھنے میں مجھ سے کوئی گستاخی ہو گئی ہو تو پلیز تصحیح کیجیئے اور اللہ مجھے معاف فرمائے! آمین
    اسی حدیث کو ذہن میں رکھتے ہوئے اگر ہم اپنا ہر قدم اٹھایئں تو نہ شیعہ سنی کی لڑائی ہو اور نہ ہی کوئی اور مسلہ سر اٹھائے۔ میرا اس بات پہ سو فیصد یقین ہے!!!!
    واسلام
     
  10. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بالکل ٹھیک کہا

    جزاک اللہ
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ۔ مسزمرزا بہنا
    اتنی اچھی اور مفید باتیں شئیر کرنے کا شکریہ ۔
    آپ نے درست فرمایا ایمان کی کاملیت نہ ہونے کی وجہ سے ہی مسائل جنم لیتے ہیں۔
    جب کچھ لوگ تصوف و روحانیت کے نام پر دکانداری چمکا لیتے ہیں
    اور دوسری طرف کچھ لوگ محض چند کتابیں رٹ کے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت، عظمت ، شان و رفعت کے ہر عمل پر شرک، بدعت ، گمراہی کے فتوے جھاڑنا شروع کو دیتے ہیں۔
    اصل ایمان یعنی اللہ تعالی اور اسکے حبیب کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دل میں‌جانگزیں ہوجائے تو پھر دھیان مولا کی طرف ہوجاتا ہے اور انسان نہ تو روحانیت و تصوف کے نام پر کاروبار چمکانے کی فکر کرتا ہے اور نہ ہی اولیائے کرام کی عظمت و منزلت کے خلاف پراپیگنڈے کے لیے فوٹو گرافی کی طرف جاتا ہے۔

    جزاک اللہ خیرا مسزمرزا بہنا۔
     
  12. سعد
    آف لائن

    سعد مبتدی

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2009
    پیغامات:
    9
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    یہ مجھے میل آئی تھی جو انگریزی میں تھی میں نے اسے اردو میں کر کے یہاں پوسٹ کر دیا ہے تاکہ یہ موازنہ زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔

    باقی رہی یہ بات کہ اللہ تعالی اور اسکے حبیب کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا دل میں‌جاگزیں ہونا ہی اصل ایمان ہے تو نعیم کی یہ بات سولہ آنے درست ہے۔

    نعیم نے لکھا ہے

    " انسان نہ تو روحانیت و تصوف کے نام پر کاروبار چمکانے کی فکر کرتا ہے اور نہ ہی اولیائے کرام کی عظمت و منزلت کے خلاف پراپیگنڈے کے لیے فوٹو گرافی کی طرف جاتا ہے۔"
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم سعد بھائی ۔
    آپ کا اس پوسٹ کو آگے پہنچانا آپکی معصوم جانبداری کو واضح کرنے کے لیے کافی ہے۔
    QTV جیسے چینل کہ جو اس وقت دین مبین کی ترجمانی کرکے قرآن فہمی ، دینی مسائل اور نعت خوانی کے ذریعے گھر گھر میں والدین اور بچوں کو دین کی طرف مائل کررہا ہے۔ اسکو بھی ناقابل فہم وجوہات کی بنا پر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔

    ماشاءاللہ اندازِ تحریر بھی بہت جانا پہچانا ہے۔ دوبارہ تشریف آوری پر خوش آمدید :hpy:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں