1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہم پرستار شہِ دولتِ دارین کے ہیں ۔ محمد عمران شریف

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏30 مئی 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    نعت رسول مقبولﷺ
    -----
    ہم پرستار شہِ دولتِ دارین کے ہیں
    جو بھی ہیں جیسے بھی ہیں صاحبِ حرمین کے ہیں

    کھلتے کلیوں کے کٹورے بھی ترا ذکر کریں
    پھول ہر شاخ کے شیدائ ترے نین کے ہیں

    مے نہ میخانے سے ہوتے ہیں سکوں یاب کبھی
    جو بھی دیوانے تری چشمِ کریمین کے ہیں

    اتنے تارے بھی یقینا سرِ آکاش نہیں
    جتنے اعدادِ کرم سرورِ کونین کے ہیں

    کوزہِ عمر کی پڑتال سے ادراک ہوا
    گزرے جو لمحے مدینے میں وہی چین کے ہیں

    یہیں ملتا ہے کہیں اور نہیں جاتے ہم لوگ
    ہم غلامان درِ ثروتِ سبطین کے ہیں

    ہم پہ آتی نہیں عمران کبھی شامِ ابد
    صبح دم سے ہوے ہم سیدِ ثقلین کے ہیں
    ----
    محمد عمران شریف
     
    محمد شہزاد اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں