1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہم پاکستانی کتنے مسلماں یو ٹیوب کا روبا چھوڑو اپنا آپ ٹھیک کرو

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از شاہنوازعامر, ‏28 جنوری 2014۔

  1. شاہنوازعامر
    آف لائن

    شاہنوازعامر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 مارچ 2012
    پیغامات:
    400
    موصول پسندیدگیاں:
    287
    ملک کا جھنڈا:
    ہم پاکستانی کتنے مسلماں، یو ٹیوب کا رونا چھوڑو اپنا آپ ٹھیک کرو
    ہم پاکستانی کتنے مسلماں جی ہاں یہ ہے میرا نیا موضوع یوٹیوب کی بندش کے سلسلے میں اور اب آپ کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ یو ٹیوب پر پابندی کی اصل وجہ تھی وہ تو پس منظر میں چلی جائے گی جب آپ حقیقت حال میں رہیں گے کیوں کہ ہم پاکستانی کچھ زیادہ ہی جوشیلے ہیں جس کی وجہ سے ہم آج وہیں کھڑے ہیں جہاں سے ہم نے سفر شروع کیا بلکہ ترقی بجائے پیچھے کی جانب جارہے ہیں - میں نے پہلے بھی کئی فورمز پر اسی طرح کا اظہار کیا ہے وجہ یہ ہے کہ انتہا پسند غیر مسلموں کا کام ہی ہے انتہا پسندی پھیلانا اور وہ جان بوجھ کر ایسا کام کرجاتے ہیں کہ انتہا ہوجاتی ہے اور ہم مسلمان جذبات میں آکر اپنے ہی املاک کو آگ لگار ہے ہوتے ہیں اپنے ہی بھائیوں کی دکانوں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کررہے ہوتے ہیں یہ حل نہیں ہے ان باتوں کا اور ہم کس بات کا احتجاج کرتے ہیں افسوس صد افسوس کہ روز ہم جتنی گستاخی [Drood]صلی اللہ علیہ وسلم [/Drood]اور قرآن پاک کے اوراق اور آیات کریمہ کی توہین کرتے ہیں اسی وجہ سے ہم نے تو پہلے ہی سے ان سے دو ہاتھ آگے ہیں میں جس پر جتنی دن بھر گستاخی کرتے ہیں کوئی اور کرہی نہیں سکتا مثال کے طور پر اخبارات میگزین لے لیں ان میں لاتعداد صفحات پر اللہ پاک کا نام ، قرآنی آیات اور کلمہ طیبہ لکھا ہوا ہوتا ہے اور یہ سب کہاں جاتے ہیں ردی کی ٹوکری میں پاؤں کی جوتی کے نیچے اور اور پتہ نہیں کہاں کہاں غلاظت میں پڑے ہوئے ہوتے ہیں اور مدیران صاحبان فرماتے ہیں کہ ان سب کے شائع کرنے کے بعد ہماری ذمہ داری ختم بھئی یہ کیا بات ہوئی، اور تو اور ہم دیواروں پر مذہبی دنوں پر پمفلٹ تقسیم کرتے ہیں دیواروں پر کلمہ طیبہ اور آیات قرآنی لکھی ہوئی ہوتیں ہیں اور یہاں کتے پاگل دیوانے پیشاب اور نجاست کرتے ہوئے صاف نظر آتے ہیں اور بینر اتئے خستہ حال ہوچکے ہوتے ہیں کہ توبہ اللہ، پھر سونے پر سہاگہ کہ ہمارے طلبا حضرات جب امتحانات ہوتے ہیں تو ان ہی اسلامی اوراق کو اپنے زیر جامہ میں چھپا کر لاتے ہیں اور کام نکل جانےکے بعد گندی گلیوں میں پھینک جاتے ہیں یہ سب کیا ہے او رکیوں اس پر دھیان کیوں نہیں دیا جاتا-
    ایک واقعہ جو میرے ساتھ بیتا وہ یہاں بیان کرتا ہوں کہ میرا پیشہ ایسی نوعیت کا ہے کہ میں ایک سرکاری ملازم بھی ہوں سندھ حکومت میں میری ایک اسکول میں ڈیوٹی تھی اسلامیات کا پرچہ تھا سب لڑکے اسلامی اوراق کو کہیں تو حتٰی کہ زیر جامہ چھپا کر لائے ہوئے تھے جس پر مجھے غصہ آگیا مجھے کلاس روم میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی لیکن میرے اندر پتہ نہیں کون سی قوت سماگئی تھی میں اسکول کی تمام کلاسوں کی چیکنگ کرنے لگا اور مجھے یہ دیکھ کر اشتعال آگیا میں نے اپنے آپ پر قابو رکھتے تمام اساتذہ اور لڑکوں سے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے میری کمپلین کردیں میری ملازمت ختم کردیں لیکن میں اسلامی اوراق کے ساتھ یہ سلوک نہیں دیکھ سکتا پھر ہم مسلمان کس چیز کے ہوئے تو میں نے تمام اسلامی اوراق سامنے لانے کو کہا سب نے نکال کردئے اور میں نے سنبھال کر مقر استاد کے حواللے کئے یہ تو حال ہے ہمارا اور ہم ہیں کہ یوٹیوب کا رونا رورہے ہیں پہلے اپنے آپ ٹھیک کرو تو باقی سب ٹھیک ہوجائے گا-
     
    Last edited: ‏28 جنوری 2014
    ابو تیمور نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں