1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہم میچ اچھی طرح ہار گئے

'ادبی طنز و مزاح' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏14 نومبر 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اور ہم بہت اچھی طرح ہار گئے
    انداز بیاں اور…اطہر شاہ خان ​

    کرکٹ کے کھیل سے ہمیں اتنا گہرا شغف ہے کہ جب پشاور میں ہماری شادی ہوئی تو ہم کان سے ٹرانزسٹر لگائے بیٹھے تھے، وہاں شادیاں دن میں ہوتی ہیں اور شام تک رخصتی بھی ہو جاتی ہے۔ ارادہ یہ تھا کہ اگر رخصتی کے بعد کھیل ایک آدھ گھنٹہ مزید جاری رہا تو باقی میچ حجلہ عروسی میں ٹی وی پر دیکھیں گے … ہم یہ سوچ ہی رہے تھے کہ اچانک آہستگی سے ایک آواز آئی … ”کہیئے: قبول ہے…“ ہم نے ایک بلند نعرہ لگایا … OUT … کیونکہ اسی وقت ہمارے ایک بالر نے مخالف ٹیم کے سب سے اچھے کھلاڑی کو آؤٹ کر دیا تھا، یہ فلک شگاف نعرہ سن کر قاضی صاحب اتنے زور سے اچھلے کہ کرسی سے گرتے گرتے بچے، لوگوں نے انہیں سنبھالا اور ہمارے بڑے بھائی صاحب نے ہماری پیٹھ پر ایک تسلی بخش گھونسہ رسید کرتے ہوئے ٹرانزسٹر ہمارے ہاتھ سے چھین لیا، ہم نے اسی وقت فیصلہ کر لیا کہ اگلی شادی کرکٹ کے میچ والے دن نہیں کریں گے۔
    کرکٹ سے ہمارا وہ شغف آج بھی جاری ہے اور میچ دیکھنے کے آداب مزید سخت ہو گئے یعنی جب میچ ہو رہا ہو تو ٹی وی لاؤنج میں ہمارے علاوہ اور کوئی نہ ہو، ڈسٹرب کوئی نہ کرے، ہمیں نعرے لگانے کی پوری آزادی ہو اور بیگم ہر بیس منٹ کے بعد خاموشی سے چائے کی پیالی ہمارے سامنے رکھ دیا کریں، ایسے میں کوئی مہمان ہرگز نہ آنے پائے اور اگر کوئی آئے تو اس سے دروازے پر ہی کہہ دیا جائے کہ ہم گھر میں نہیں ہیں (ہمیں گورنر صاحب نے بلایا ہوا ہے) مگر ہماری بدقسمتی کہ حال ہی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے فائنل میچ کے دن بڑے اہتمام سے بیٹھے ہی تھے کہ ایک مہمان نازل ہو گئے۔ وہ ہمارے سسرالی عزیز ہیں اس لئے دروازے پر ہی ان کا قلع قمع کرنا مشکل تھا… ہم نے کھا جانے والی مسکراہٹ سے ان کا استقبال کیا اور انہوں نے جب یہ بتایا کہ کرکٹ سے انہیں بھی پیدائشی دلچسپی ہے تو دل کو قدرے ڈھارس ہوئی … اتنے میں مقابل ٹیم کے ایک کھلاڑی نے زوردار چوکا مارا جسے بالکل باؤنڈری پر ہمارے فیلڈر نے روک لیا مگر اس اثناء میں وہ کھلاڑی بھاگ کر تین رن لے چکے تھے، ہمارے وہ عزیز حیرت سے یہ دیکھتے رہے پھر تعجب سے پوچھا … ”کتنے گول ہوئے؟ …“ اب آپ سمجھ سکتے ہیں کہ کرکٹ سے ان کی یہ گہری دلچسپی دیکھ کر ہمارا کیا حال ہوا ہو گا، سخت غصے میں جی چاہا کہ سامنے رکھی چائے کی پیالی ان کے سر پر انڈیل دیں مگر رک گئے کیونکہ شرفاء کی روایات میں کسی گنجے مہمان کے سر پر چائے انڈیل دینا ہمیشہ سے معیوب رہا ہے۔
    جب ہماری ٹیم کی باری آئی تو ایک کھلاڑی آؤٹ ہو جانے کے بعد ون ڈاؤن کی پوزیشن پر ہمارے کپتان صاحب کھیلنے آئے اور صرف تین رنز بنانے کے بعد خراماں خراماں چل دیئے۔ ہمارے چہرے پر شدید غصہ دیکھ کر مہمان عزیز نے دکھ سے کہا۔ ”اگر اس شخص کو کھیلنا نہیں آتا تو پنساری کی دکان کیوں نہیں کر لیتا؟؟“
    ہم نے حیرت سے کہا … ”کپتان اور پنساری کی دکان؟؟“
    وہ بولے … ”پنساری کا لفظ مناسب نہیں ہے تو جنرل اسٹور کھول لے۔“
    ہم نے کوئی جواب نہیں دیا کیونکہ ہمارے بہت نامور کھلاڑی بھی نہایت تیزی سے آؤٹ ہو کر میدان سے باہر جا رہے تھے جیسے وہ کسی پرائمری اسکول کی ٹیم ہوں، بہت مشکل لگ رہا تھا کہ 100 رنز بھی بن سکیں گے یا نہیں، ہدف صرف 212 رنز کا تھا کہ ہمارے آخری کھلاڑیوں کو میدان میں آنا پڑا یعنی سعید اجمل اور دسویں کھلاڑی محمد عامر… امید کی کوئی گنجائش نہیں تھی کہ محمد عامر نے نیوزی لینڈ کی بالنگ کے پرخچے اڑانا شروع کر دیئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 7 عدد شاندار چوکے لگائے، سعید اجمل نے بھی ان کا ساتھ دیا اور ایک ایک رن بنا کر محمد عامر کو کھیلنے کا موقع دیتے رہے اس پریشانی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کپتان ویٹوری خود بالنگ پر اتر آئے مگر ان کا جو انجام ہوا وہ کسی خوفناک خواب کی طرح مدتوں انہیں یاد رہے گا۔ محمد عامر نے ان کے ایک ہی اوور میں یکے بعد دیگرے تین عدد ہولناک چھکے لگا کر تماشائیوں کے بلند آہنگ نعروں میں مزید جان ڈال دی، اب سعید اجمل بھی کھل کر کھیلنے لگے اور کچھ ایسا لگ رہا تھا کہ ہماری جو ٹیم بری طرح ہاری رہی تھی اب صرف 7 رنز کی کمی کو پورا کر کے ہاری ہوئی بازی جیت جائے گی۔ مگر بدقستمی سے سعید اجمل ایک اونچا شاٹ کھیل کر کیچ آؤٹ ہو گئے اور یوں ہماری ٹیم ذلت آمیز شکست سے بچ کر بہت اچھی طرح ہار گئی… یہ ہم نے اس لئے لکھا ہے کہ جب کسی ٹیم کے دسویں نمبر پر آنے والے کھلاڑی شدید محنت کر کے ہاریں تو بہت زیادہ افسوس نہیں ہوتا خوشی کی بات یہ ہے کہ اس میچ میں کئی ورلڈ ریکارڈ بھی بنے یعنی کرکٹ کی تاریخ میں دسویں نمبر پر آنے والے کھلاڑی نے سب سے بڑی اننگز کا عالمی ریکارڈ (75 رنز) قائم کر دیا۔ دیگر ذاتی ریکارڈوں میں سعید اجمل نے 33 رنز دیکر 4 وکٹ لئے اور عمر گل نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنی 100 ویں وکٹ حاصل کی۔
    یہ ہماری زندگی کا وہ پہلا میچ تھا جس کی ہار نے ہمیں رقت آمیزی سے بچا لیا، ہمارے ہونٹوں کی مسکراہٹ برقرار رہی اور خوشی کی حد تو یہ ہے کہ جب دوبارہ چائے آئی تو ہم نے سسرالی عزیز کی پیالی میں پورا آدھا چمچہ چینی ڈال دی۔


    جنگ ادارتی صفحہ ۔
     
  2. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    بوت خوب۔ نعیم بھائی۔ آپ نے ایک عرصے کے بعد ہمارے بچپن کے ہیرو اطہر شاہ خان سے ملا دیا۔ ام کی بچپن کی دور میں ام کی علاقے میں بجلی نہ ہوا کرتی تھی، باہر کا دنیا سے رابطہ صرف ریڈیو سے ہوتی تھی۔ شام کو ابا جی ریڈیو بوت اہتمام سے سناکرتے تھی۔ کسی بچے کو بولنے کی اجازت نہی تھا۔ ویسے بھی پہاڑی کا علاقوں رات بوت جلدی اتر آتا اے۔ دن کو ریڈیو کی انچارج ام کے بڑے بھاٰٰئی ہوا کرتے تھی۔ اور ان کو مسٹر جیدی کی ریڈیو پروگرام سننے کی بوت شوق تھی۔ جیدی صاب کراچی سے یہ شو کرتی تھی۔
    نعیم بھائی کی بوت بوت شکریہ۔۔۔ بوت سا یاد کو تازہ کرانے کا۔۔۔۔ام کی پاس وقت ہوتی تو اسی وقت جیدی کی حوالے سے بوت سا یاد کی بارے میں لکھتی۔۔۔۔ پھر کبھی سہی۔۔۔ یار زندہ صحبت باقی۔۔۔
     
  3. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    تحریر پڑھ کر میچ دیکھنے سے زیادہ مزہ آگیا ۔ :87:
     
  4. زرداری
    آف لائن

    زرداری ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    263
    موصول پسندیدگیاں:
    12
    مابدلوت جیسے بھکاری اور جرائم پیشہ صدر ہوں گے تو قوم کے اندر جیت کا جذبہ کہاں سے پیدا ہو گا۔ :201:
     
  5. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    "پاکستان کھپے"۔۔۔۔۔۔ کی کیا مطلب اے؟؟؟؟ ام کی علاقہ کی زبان میں کھپے ۔۔۔ کچرا والی جگہ میں ڈالنے کو کہتی اے۔۔۔۔ کھائی کو۔۔۔
     
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یہ والا" کھپے" سندھی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے "چاہئے"
     
  7. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    اللہ کرے زرداری صاحب یہی معنی لیتے ہوں۔ :soch:
     
  8. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    اطہر شاہ خان کا یہ کالم مزاحیہ اردو ادب میں خوبصورت اضافہ ہے۔ ارسال فرمانے کے لیے شکریہ
     
  9. محمد فیصل
    آف لائن

    محمد فیصل ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مارچ 2012
    پیغامات:
    1,811
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہم میچ اچھی طرح ہار گئے

    شئیرنگ کا شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں