1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہم اُنہیں جی سے پیار کرتے ہیں - داغ دہلوی

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏8 مئی 2010۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    غزل
    (داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ)

    ہم اُنہیں جی سے پیار کرتے ہیں
    وہ کہاں اعتبار کرتے ہیں

    منتظر ہیں مرے جنازے کے
    وہ مرا انتظار کرتے ہیں

    غیر کی بات اور جھوٹی بات
    آپ ہی اعتبار کرتے ہیں

    دلربا بھی ہے دل بھی ہے معشوق
    ہم تو دونوں کو پیار کرتے ہیں

    جان جھپٹی، کسی کا دل لوٹا
    وہ یوں ہی لوٹ مار کرتے ہیں

    اُن سے وہ حشر تک نہیں ملتے
    جن کو اُمیدوار کرتے ہیں

    دل کی بالیدگی سے جی خوش ہے
    ایک کو ہم ہزار کرتے ہیں

    حال جب پوچھتا ہے ہم سے کوئی
    نالے بے اختیار کرتے ہیں
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: ہم اُنہیں جی سے پیار کرتے ہیں - داغ دہلوی

    واہ بہت خوب مبارز جی اچھا کلام ھے


    وہ کہاں اعتبار کرتے ھیں،،،، واہ
     
  3. نادیہ۔رضا
    آف لائن

    نادیہ۔رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,091
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: ہم اُنہیں جی سے پیار کرتے ہیں - داغ دہلوی

    مبارز جی اچھا کلام ھے
     
  4. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہم اُنہیں جی سے پیار کرتے ہیں - داغ دہلوی

    بہت خوب مبارز صاحب داغ دھلوی کا عمدہ کلام شئیر کیا
     
  5. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    جواب: ہم اُنہیں جی سے پیار کرتے ہیں - داغ دہلوی

    خوشی جی ، نادیہ رضا جی اور بزم خیال بھائی آپ سب کا بیحد شکریہ خوش رہیں۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں