1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہمیں خوشیاں بانٹنا آتا ہی نہیں۔۔۔۔ہم نے یہ فن سیکھا ہی نہیں۔۔!!!!!!!!!!!

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از دُعا, ‏29 جون 2015۔

  1. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    ہم ایک بار ایک دفتر بنا رہے تھے اور مزدور کام میں لگے ہوئےتھے.. وہاں ایک شاید سلطان نام کا لڑکا تھا.. وہ بہت اچھا اور ذہین آدمی تھا.. میں اس مزدور لڑکے کا کچھ گرویدہ تھا.. اس میں کچھ ایسی باتیں تھیں جو بیان نہیں کی جا سکتیں.. ہم دوسرے مزدوروں کو تیس روپے دیہاڑی دیتے تھے لیکن اسے چالیس روپے دیتے تھے.. وہ چپس کی اتنی اچھی رگڑائی کرتا تھا کہ کہیں اونچ نیچ یا دھاری نظر نہیں آتی تھی..
    وہ ایک دن دفتر نہ آیا تو میں اپنے سیکرٹری کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کر اسے لینے چلا گیا.. بڑی مشکل سے ہم اس کا گھر ڈھونڈ کر وہاں گئے.. وہ جب باھر آیا تو مجھے دیکھ کر حیران رہ گیا اور اس نے انتہائی خوشی کے ساتھ اندر آنے کو کہا.. میں نے اس سے کہا.. " میں سخت ناراض ہوں اور میں تمھاری سرزنش کے لیے آیا ھوں.. "
    وہ کہنے لگا.. " سر میں بس آج آ نہیں سکا.. ایک مشکل ھو گئی تھی.. "
    میں نے کہا.. " کونسی مشکل.. تم ہمیں بغیر بتائے گھر بیٹھے ہوئے ہو اور تم نے اپنی مرضی سے چھٹی کر لی.. "
    وہ کہنے لگا.. " سر آپ برائے مہربانی اندر تو آئیں.. " وہ مجھے زبردستی اندر لے گیا.. اس کی بیوی چائےبنانے لگ گئی..
    میں نے اس سے کہا.. " میں چائے نہیں پیئوں گا.. پہلے یہ بتاؤ کہ تم نے چھٹی کیوں کی.. "
    وہ کہنے لگا.. " سر جب کل شام کو میں گھر آیا تو ٹین کے کنستر میں میں نے سورج مکھی کا ایک پودا لگایا ہوا تھا ' اس میں ڈوڈی کھل کے اتنا بڑا پھول بن گیا تھا کہ میں کھڑا کھڑا اسے دیکھتا رہا.. میری بیوی نے کہا کہ یہ پہلا پھول ہے جو ہمارے گھر میں کھلا ہے.. وہ کہنے لگا کہ سر مجھے وہ پھول اتنا اچھا لگا کہ میں خوشی سے پاگل ہورہا تھا..
    جب ہم کھانا کھا چکنے کے بعد سونے لگے تو میری بیوی نے مجھے کہا کہ سلطان کیا تمھیں معلوم ہے آج ہمارا کاکا چلنے لگا ہے اور اس نے آٹھ دس قدم اٹھائے ہیں.. اس وقت کاکا سو چکا تھا لیکن جب میں صبح اٹھا تو میں نے اپنے بیٹے کو بھی جگایا اور ہم میاں بیوی دور بیٹھ گئے.. ایک طرف سے میری بیوی کاکے کو چھوڑ دیتی اور وہ ڈگمگاتا ھوا میری طرف چلتا ہواآتا اور جب وہ مجھ تک پہنچتا تو میں اس کی ماں کی طرف اس کا منہ کر دیتا.. وہ ڈگ مگ ڈگ مگ کرتا ماں تک پہنچتا اور ٹھاہ کرکے اس سے چمٹ جاتا.. ہم بڑی دیر تک اپنے بیٹے کو دیکھتے رھے..
    وہ کہنے لگا.. " سر اتنا اچھا پھول کھلا ھو اور بچے نے ایسا اچھا چلنا سیکھا ہو اور ایسا خوب صورت دن ہو تو اسے چالیس روپے میں تو نہیں بیچا جا سکتا نا..! سر آج کا دن میرا ھے.. "
    اب میں شرمندہ سا ہو کر واپس آ گیا..
    خواتین و حضرات! اگر انسان میں اتنی طاقت ہو اور وہ ایسی صلاحیت رکھتا ہو تو پھر وہ خوشیوں کے ساتھ وابستہ ہوجاتا ھے لیکن اگر اس کی زندگی کی خوشیاں ایسی ہوں جیسی ہماری ہیں تو ان کے ہم قریب بھی نہیں پھٹک سکتے اور ٹین کے کنستر میں لگا پھول ہمیں کبھی نظر ہی نہیں آ سکتا ہے..
    ہمیں خوشیاں بانٹنا آتا ہی نہیں.. ہم نے یہ فن سیکھا ہی نہیں ہے..
    (از اشفاق احمد)
     
    پاکستانی55، غوری اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    واہ کیا عمدہ بات ہے دل باغ و بہار ہوگیا
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    بہت عمدہ۔
    ہم اکثر اپنی زندگی سے جڑی ہوئی حقیقتوں سے صرف نظر کرجاتے ہیں جبکہ یہی وہ نازک بندھن ہوتے ہیں جو فولاد سے ذیادہ مضبوط رشتے استوارکرسکتے ہیں۔
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت عمدہ بہت شکریہ
     
  5. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    انسان جب بھی خوش رہنے کے لیے سوچتا ہے تو وہ خوشی کے ساتھ دولت کو ضرور وابستہ کرتا ہے اور وہ امارت کو مسرت سمجھ رہا ہوتا ہے۔ حالانکہ امارت تو خوف ہوتا ہے اور آدمی امیر دوسروں کو خوفزدہ کرنے کے لیے بننا چاہتا ہے۔ جب یہ باتیں ذہن کے پس منظر میں آتی ہیں تو پھر خوشی کا حصول ناممکن ہو جاتا ہے-
    (اشفاق احمد)
     
    دُعا، ھارون رشید اور غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:

    خوشی کیا ہے؟
    دل کا قرار ہے؟
    خوابوں کی تعبیر ہے؟
    مقاصد کی تکمیل ہے؟
    یا الجھنوں سے نجات کا نام خوشی ہے؟

    میری ذاتی رائے میں خوشی، راحت جاں کا دوسرا نام ہے۔
    جب جب ہم آسودہ حال ہوتے ہیں؛ خوشی و انبساط ہمارے چہار سو ہوتے ہیں۔
    اور سچی خوشی اسے حاصل ہوتی ہے جو محنت، لگن، اطاعت خداوندی اور خدمت انسانیت کے مقاصد کو مد نظر رکھتے ہیں۔

    اور راز کی بات یہ ہے کہ دلی خوشی حاصل کرنے کے لئے کمزوروں کی داد رسی کی جائے اور اپنے مفادات کو پس پش ڈالتے ہوئے لوگوں کی فلاح و بہبود کے حصول کے لئے جدوجہد کی جائے مگر حصول مقصد ہونا چاہیے رضائے الہی۔۔۔

    از غوری
     
    دُعا اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
     
  8. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    ہمم۔۔۔۔۔۔ایسا تو ہے بھائی جی۔۔۔۔۔۔
    [​IMG]
     
  9. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    اشفاق احمد رحمتہ اللہ علیہ کی باتیں تجربہ کی بنیاد پر ہیں زیادہ تر صرف کتابی اور فلسفہ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    نظام الدین نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    غوری بھائی جی آپ کی بہت سی باتیں ایسی ہوتی ہیں جن کے بارے میں میں یقین سے کہہ سکتی ہوں آپ کی زندگی کے تجربے کی عکاسی کرتی ہیں۔۔۔
    آپ کی ذاتی رائے بہت اچھی ہے واقعی میں خوشی تو بلکہ حقیقی خوشی تو ہے ہی اس بات میں ہم خود سے زیادہ دوسروں کی خوشیوں کا خیال رکھیں ۔۔۔میرے ایک استاد نے ایک بات کہی تھی کہ
    "کربھلا ہو بھلا" اور یہ بھی
    "آپ دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کریں اللہ آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے گا"۔
    آپ کی ذاتی رائے بھی انہیں باتوں کی عکاسی کرتی ہے۔۔
    آپ کی راز کی بات بہت اچھی لگی۔۔۔جی بالکل حصول مقصد تو رضائے الٰہی ہونا چاہیے ورنہ دکھاوے کی فلاح وبہبود میں آپ کو شہرت تو بہت مل جاتی ہے مگر نہ تو اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے نا ہی سچی حقیقی خوشی حاصل ہوتی ہے۔کیونکہ کہتے ہیں نا

    "اللہ تم کو تمہاری نیت کے ارادے سے جانتا ہے اور دنیا تم کو تمہارے دکھاوے سے جانتی ہے"
    بہت شکریہ آپ کا ۔۔
    ۔
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ۔
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. ادب دوست
    آف لائن

    ادب دوست ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2015
    پیغامات:
    22
    موصول پسندیدگیاں:
    13
    ملک کا جھنڈا:
    بہت عمدہ بہت شکریہ
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
     

اس صفحے کو مشتہر کریں