1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہماری جنگ لڑنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ افغانستان سونے کی کان ہے

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏21 اگست 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
    اسلام علیکم ۔ میں آج افغانستان کے بارے میں آپ کے ساتھ کچھ خبریں شئیر کر رہا ہوں جو کہ ؛مختلف نیٹ ورک سے لی ہیں؛ ان سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے افغانستان میں مستقبل کے کیا عزاہم ہیں ۔ امریکہ افغانستان میں اسکے قدرتی وسائل پر ہمیشہ کے لئے قابض رہنا چاھتا ہے ۔
    9/11 2001 جواز تھا امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا افغانستان پر بم برسانے اور قبضہ کرنے کا،اور اسے القاعدہ اور طالبان کی تحریبی سرگرمیوں کو ختم کرنے سے تعبیر کیا گیا ۔لیکن اصل مقصد تھا افغانستان کے قدرتی وسائل پر قبضہ کرنا ۔جو کہ مالیت میں اندازے کے مطابق کھربوں ڈالر کے بنتے ہیں ۔اور اس مالی مفاد کے لالچ میں لاکھوں افغانوں کو شہید کیا اور کہیں لاکھ کو بے گھر کیا اور اتنے ہی کو اباہچ کیا۔اور آئندہ آنے والی افغان نسلوں کو تباہ و برباد کر دیا۔اور خطے کے امن و سکون کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا۔افغانستان کے بعد سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا اور ابھی تک ہو رہا ہے ۔
    یہ تھا خونی ڈرامہ جو ماڈرن دور کے لٹیروں نے رچایا صرف اور صرف مالی مفاد کے لئے اور اب کہا جا رہا ہے کہ افغانستان سعودی عرب سے زیادہ امیر ہو جائے گا۔اس سے پہلے 1970 میں روس نے بھی اپنے سروے میں کہا تھا کہ یہاں کھربوں ڈالر مالیت کے قدرتی وسائل ہیں اور اسی جنون میں افغانستان پر قبضہ کیا۔لیکن امریکہ اور مغرب یہ کیسے برداشت کر سکتے تھے ۔ روس کے خلاف اسلامی ممالک کے اتحاد سے مجاہدین تیار کئے جن کے کمانڈر اعلیٰ اور مالی معاون اسامہ بن لادن مرحوم تھے ۔تقریبا 10 سال جنگ میں روسی جہازوں نے پورے افغانستان پر آگ برسائی ،تقریبا پورے افغانستان کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ،لاکھوں افغانی شہید ہوئے اور کہیں لاکھ بے گھر ،لیکن روس کو افغانستان کے قدرتی وسائل پر قبضہ کرنا نصیب نہ ہوا اور اسے افغانستان سے بھاگنا پڑا ۔ اور مالی بحران کی وجہ سے کہیں ممالک جن پر وہ جبری قابض تھا آزاد ہو گے ،جن میں کہیں مسلمان ممالک بھی تھے۔افغانستان کے عوام پر روس کے چلے جانے کے بعد بھی زندگی آسان نہ ہوئی ۔جس جگہ جس علاقے میں جس جس کمانڈر کا بیس تھا اس نے وہاں اپنی ریاست بنا لی اور کابل میں روس نواز برائے نام حکومت قائم تھی ۔پھر طالبان کا دور شروع ہوا ،سوائے وادی پنج شیر کے تقریبا پورے ملک پر طالبان کی حکومت تھی کہا جاتا ہے کہ امریکہ کے صدر کلنٹن نے طالبان سے گیس اور تیل گزارنے کے لئے راستہ مانگا جو وہ سنٹرل ایشین ریاستوں سے لانا چاھتے تھے ۔طالبان نے انکار کر دیا ،اور پھر امریکی حکومت بدل گی تو 2001 میں 9/11 کا المناک واقعہ ہو گیا ،اور اسکی آڑ میں امریکہ نے افغانستان پر اپنے اتحادیوں کی مدد سے قبضہ کر لیا۔اور اب امریکہ افغانستان کے قدرتی وسائل لوٹنے کے لئے کہیں پینترے بدل رہا ہے ۔
    اسی لئے طالبان سے بات چیت کے لئے دوھا قطر میں طالبان کا دفتر کھولنے کی بھی کوشش کی گی کہ جتنے حالات پرامن ہوں گے ۔امریکہ اتنی آسانی اور تیزی سے افغانی قدرتی وسائل اکھٹے کر کے امریکہ بھیج سکے گا۔
     
    Last edited: ‏21 اگست 2013
    محبوب خان اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    امریکی جیولوجیکل سروے کا اندازہ ہے کہ افغانستان میں گیس کے 700 بلین کیوبک میٹر اور تیل کے 300 ملین ٹن ہیں.افغان وزیر محمد ابراہیم عادل نے کہا کہ افغانستان میں کافی تعداد میں لوہے، سونے، کوئلے کے اہم ذخائر بھی موجود ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ زمرد٬ فیروزہ سبز اور یاقوت کے ذخائر بھی ہیں ۔پہلے سے ہی پائپ لائن میں کابل کے 20 میل مشرق میں دنیا کے سب سے بڑے تانبے کے ذخائر میں سے ایک کا استحصال کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ چین میٹالرجیکل گروپ کے ساتھ ایک 30 سالہ لیز کوحتمی شکل دی جا رہی ہے۔
    11 ملین ٹن سے زیادہ تانبے نکالنے کے لئے جس کی مالیت 88 بلین(یہاں یہ نہیں بتایا کہ 88 کھرب افغان یا ڈالر ) ہو گی -یہ اب سے پانچ سال تک پانچ ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گا۔ تاہم، بھاری ایناک منصوبہ افغانستان کے غیراستحصال وسائل کے صرف ایک حصہ کی نمائندگی کرتا ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے(USGS)معدنی دولت اور تیل اور گیس کے ذخائر کا ایک ملک گیر سروے کر رہی ہے
    اس کی ایک سال میں مکمل ہونے کی امید ہے۔عادل نے کہا کہ "10 سالوں میں افغانستان اس خطے میں سب سے امیر ملک ہو جائے گا۔دیکھنا یہ ہے کہ امریکہ افغانی دولت لوٹ سکے گا یا اسے بھی روس کی طرح خالی ہاتھ بھاگنا پڑے گا۔یہ تو وقت ہی بتائے گا
    http://www.innworldreport.net/inn/i...hting-the-war&catid=36:international&Itemid=1

    http://www.globalresearch.ca/the-wa...st-reserves-of-minerals-and-natural-gas/19769
     
    Last edited: ‏21 اگست 2013
    محبوب خان اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں