1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہر گھر میں یہ جڑی بوٹی موجود ہو تو مچھر ، کیڑے اور جنات تو بھاگ ہی جاتے ہیں

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از کنعان, ‏24 جولائی 2017۔

  1. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    ہر گھر میں یہ جڑی بوٹی موجود ہو تو مچھر ، کیڑے اور جنات تو بھاگ ہی جاتے ہیں ساتھ ہی ڈپریشن اور بدخوابی کا مرض بھی جاتا رہتا ہے

    [​IMG]
    24 جولائی 2017

    لاہور (حکیم محمد عثمان ) جڑی بوٹیا ں انسان کی بہترین دوست ہوتی ہیں بشرطیکہ ان کا علم و گیان جان کر انہیں استعمال کیا جائے۔ ہمارے یہاں حوصلہ شکنی کا ماحول پایا جاتا ہے، جب بھی کوئی جڑی بوٹیوں کے علم پر بات کی جائے تو انہیں فرسودہ نظریہ علاج کہہ کر رد کر دیا جاتا ہے حالانکہ جدید طبی تحقیقات نے ان جڑی بوٹیوں کی اہمیت کو مسلمہ ثابت کیا ہے اور آج پوری دنیا میں نباتاتی علاج تیزی سے پھیل رہا ہے۔ تاہم پاکستان میں ابھی تک جڑی بوٹیوں کی حکمت سے قلاً فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا۔ پاکستان میں وبائی امراض کے پھیلنے کی وجہ بھی یہی ہے کہ ہمارے ہاں ما حول دوست پودے کاشت نہیں کئے جاتے نہ گھروں میں ایسی جڑی بوٹیوں کا استعمال کیا جاتا ہے جو گھر کی فضا کو کیڑے مکوڑوں ، وائرس اور بلیات سے محفوظ رکھ سکتی ہیں ۔


    حرمل
    (ہرمل) بھی ایک ایسی نادر اور انتہائی حیران کن اثرات رکھنے والی جڑی بوٹی ہے جو ہر گھر میں لازمی ہونی چاہئے تاکہ وبائی امراض سے لاحق ہونے والے امراض اور کیڑوں مکوڑوں کا ان سے علاج کیا جا سکے۔ گھروں سے کیڑے مکوڑوں کا خاتمہ کرنے کے لئے جو سپرے وغیرہ کئے جاتے ہیں ان کی وجہ سے زیادہ خطرناک امراض پیدا ہوتے ہیں اور ساتھ پیسے کا زیاں بھی ہوتا ہے۔ جبکہ حرمل کی دھونی دیکر نہ صرف ڈینگی وائرس، مچھروں، کیڑوں سے بچا جاسکتا ہے بلکہ باقاعدگی سے جس گھر میں حرمل جلائی جاتی ہے وہاں سے ڈپریشن اورجنات وغیرہ بھی بسیرا نہیں کرتے۔

    صدیوں سے حرمل ایک مقدس و روحانی مقصد کے لئے استعمال ہوتی آرہی ہے۔ جدید تحقیقات نے اسکو اینٹی بیکٹیرل اور اینٹی وائرل خصوصیات کا حامل شاہکار قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق حرمل انسان کے مرکزی نظام اعصاب کو تقویت دیتی ہے جس سے موڈ بہترین ہو جاتا اور انسان ڈپریشن سے نکل جاتا ہے۔ پاکستان میں حرمل پنسار سٹوروں پر عام دستیاب ہے لیکن چین اور سنٹرل ایشیا میں حرمل کی سبز ٹہنیاں فروخت ہوتی ہیں۔

    حرمل کی دھونی دینے سے گھر کی فضا انسان دوست بن جاتی ہے۔ وہ لوگ جنہیں نیند کا پرابلم ہے وہ ہفتہ میں دو بار حرمل اور لوبان کی دھونی لازمی گھر میں دیتے رہا کریں۔ حیران کن تحقیق ہے کہ اس سے خواتین کے ایام میں پیدا ہونے والی بے قاعدگی بھی ختم ہو جاتی ہے۔

    حرمل کی دھونی دینے سے مچھر بھاگ جاتے ہیں۔ اگر اس کا سبز پودا کمرے میں رکھ دیا جائے تو مچھر کمرے میں داخل نہیں ہوتے۔ طبی ماہرین لوباں اور حرمل ملا کر اسکی دھونی دینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اسکا اثر کئی دن تک رہتا ہے اور اس گھر سے جراثیم کئی دن تک دور رہتے ہیں۔ آگ کے انگاروں پر لوبان حرمل ڈالنے سے جو دھواں اٹھتا ہے وہ کونے کونے سے کیڑوں مچھروں اور جنات کو گھر کی جان چھوڑنے پر مجبور کر دیتا ہے، نہ یقین آئے تو آزما کر دیکھ لیں۔
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں